گیا:ریاست بہار کے ضلع گیا کے شیرگھاٹی میں واقع حمزہ پور محلہ میں مدرسة الہدی کی 'سلور جوبلی ' تقریب منعقد ہوئی، اس موقع پر مدرسہ سے فارغ ہونے والے حفاظ کرام کو توصیفی سند کے ساتھ ان کے سروں پر علماء کرام و مشائخ عظام کے ہاتھوں دستار باندھی گئی۔
مدرسة الہدی شیرگھاٹی کے آمس بلاک میں واقع حمزہ پور میں سنہ 1997میں قائم ہوا تھا، یہاں سے سینکڑوں طلباء حافظ قرآن بن کر فارغ ہوچکے ہیں یہاں عالمیت کی ابتدائی تعلیم بھی دی جاتی ہے، مدرسہ میں مقامی و بیرونی طلبہ پڑھتے ہیں مقامی طالبات بھی یہاں دینی تعلیم سے آراستہ ہونے کے لیے پہنچتی ہیں، منعقدہ تقریب میں علماء کرام نے قرآن مقدس کو زبانی یاد کرنے والوں کی فضیلت اور ان کی اہمیت پر روشنی ڈالنے کے ساتھ ہی معاشرے کی خواتین کی تعلیم پر زور دیا ۔ Jalsa e Dastarbandi In Madrasatul Huda
اس تقریب کی صدارت کررہے مفتی عبیداللہ نے اپنے صدارتی خطبہ میں کہا کہ سب سے بہترین انسان وہ ہے جو قرآن پڑھتا ہے یا پڑھاتا ہے کوئی علم اس سے اچھا ہونہیں سکتا، جبکہ اس موقع پر مولانا محی الدین غازی نے اپنے خطاب میں کہا کہ مرد کے ساتھ ساتھ خواتین میں بھی دینی شعور بیدار کرنا بے حد ضروری ہے کیونکہ جب گھروں میں خواتین کا دینی شعور کم ہوگا تو معاشرے میں تبدیلی نہیں لائی جاسکتی ہے ہم نے عورتوں کو کمزور سمجھ رکھا ہے جبکہ ایسا ہے نہیں خواتین بھی دینی ودنیاوی شعور کے ساتھ ترقی کی راہ کو حاصل کرسکتی ہے۔ اس موقع پر جلسہ دستار بندی میں اطرف کے معزز شخصیات کی بڑی تعداد موجود تھی، پروگرام میں مدرسہ کے تعلق سے رسالے کا بھی رسم اجرا عمل میں آیا۔ Jalsa e Dastarbandi In Madrasatul Huda
یہ بھی پڑھیں : Nitish Kumar on Maulana Azad مولانا ابوالکلام آزاد بھارت میں جدید تعلیم کے معمار ہیں