پٹنہ :دہلی مركز میں شامل ہونے والے بہار کے لوگوں کے بارے میں مرکز کے جانب سے ریاستی حکومت کو جانکاری دی گئی تھی، اس سے متعلق ڈی جی پی گپتیشور پانڈے نے کہا کہ اس رپورٹ میں کئی ساری کڑبڑیا ہیں، مرکز نے جو 86 لوگوں کی فہرست بہار حکومت کو سونپی ہے.اس میں سے 33 افراد کا کچھ بتا نہیں ہے، اور اس میں شامل کئی لوگ بہار سے تعلق نہیں رکھتے ہیں.تو وہیں، کئی لوگوں کا پتہ اور موبائل نمبر غلط ہے.
انہوں نے یہ بھی بتایا کہ کئی موبائل نمبر دو بار بھیجے گئے ہیں.حالانکہ اب تک 53 لوگوں کو لوكٹ کر لیا گیا ہے، جس میں سے 1 شخص بہار میں كورینٹائن ہے. باقی 52 لوگ دہلی اور دیگر ریاستوں میں كورینٹائن پر رکھے گئے ہیں۔