پٹنہ: شہر کا معروف طبی ادارہ آریمن ڈیولپمنٹ سینٹر کے زیر اہتمام راجندر نگر واقع مہارانا پرتاپ بھون کے کانفرنس ہال میں "چائلڈ ڈیولپمنٹ" کے عنوان پر ایک روزہ سمینار کا انعقاد عمل میں آیا جس میں ڈاکٹرز و میڈیکل طلباء و طالبات نے شرکت کی۔ سمینار میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے چائلڈ ڈیولپمنٹ کی ماہر ڈاکٹر نندنی مندوکر بنگلور و چائلڈ سائیکالوجی کی ماہر ڈاکٹر سویتا کرناٹک نے شرکت کی۔ پروگرام کا افتتاح مہمانان کے ہاتھوں شمع روشن کر کے ہوا۔ Dr Nandini Mundkur on Child Mental Development
اس موقع پر ڈاکٹر نندنی مندوکر نے کہا کہ آج کے بچوں میں پہلے کے مقابلے زیادہ باتوں کو آبزرو کرنے کی صلاحیت موجود ہے۔ آج دو سے تین سال کی عمر کے بچوں کا ذہنی ارتقاء شروع ہو جاتا ہے، وہ اپنے آس پاس ہو رہے سرگرمیوں کو باریکی سے دیکھنے اور سمجھنے لگتے ہیں۔ لہٰذا ہمیں چاہیے کہ ہم اس بات کا انتظار نہ کریں کہ بچہ جب اسکول یا مدرسہ جائے گا تبھی کچھ سیکھے گا۔ Child Mental Development
بچے میں جس وقت سیکھنے کا عمل شروع ہو ہمیں چاہیے کہ اسی وقت سے اس کی دیکھ بھال شروع کر دیں، اس کی حرکات و سکنات پر نظر رکھیں اور اسے اچھی چیزوں کی طرف راغب کریں۔