بہار کے وزیراعلی نتیش کمار نے اعلیٰ افسران کے ساتھ ایک اہم اجلاس کے دوران ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ 'کورونا انفکشن کا اثر ختم کرنے کے لیے باریکی سے ٹریسنگ (متاثرین کی پہچان) کی جائے اور تمام اسپتالز میں آئسولیشن وارڈ میں اضافہ کیا جائے'۔
وزیر اعلی نتیش کمار نے اپنے افسران کو ہدایت دیتے ہوئے کہا ہے کہ 'ضرورت مندوں کی ہرممکن مدد کی جائے. گھر گھر اسکینگ مہیم کے دوران ریاست میں کورونا مثبت مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے'.
واضح رہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے درمیان ان 29 نئے معاملے سامنے آئے ہیں جس کے بعد یہاں مثبت مریضوں کی کل تعداد147 ہوگئی ہے.
وزیر اعلی نتیش کمار یار کورونا سے پیدا ہوئے حالات کے ہر پہلو پر مسلسل نظر رکھ رہے ہیں لگاتار وہ افسران کے ساتھ جائزہ میٹنگ کر رہے ہیں۔
وزیراعلیٰ نے افسران کو ہدایت دیا ہے کہ کورونا انفیکشن کا اثر توڑنے کے لئے باریکی سے کانٹیکٹ ٹریسنگ کی جائے. محکمہ صحت اس کی پوری تیاری رکھے اور اور باریکی سے مانیٹرنگ کرے'.