ریاست بہار کے ضلع گیا میں بھی 2022 کی آمد کا جشن منایا جارہا ہے۔ سال نو کے موقع پر لوگ اپنے انداز میں اس کا جشن منارہے ہیں حالانکہ گیا میں کورونا وبا کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر پکنک پارک اور دوسرے بھیڑ بھاڑ والی جگہوں کو بند رکھا گیا ہے۔
ضلع ہیڈ کوارٹر سے قریب پچاس ساٹھ کلومیٹر دور واقع شیرگھاٹی کے آمس بلاک میں مدرسۃ الہدی میں 'اسلامی کوئز' کا مقابلہ Islamic Quiz Competition of In Madarasa Al-Huda رکھا گیا۔
اس میں دو سو سے زیادہ طلبا و طالبات نے حصہ لیا اس پروگرام میں بڑی تعداد میں قرب وجوار کے لوگوں کی حاضری ہوئی بچوں کے درمیان اسلامی تعلیمات اور معلومات دیکھ کر موجود حاضرین نے ان کی خوب حوصلہ افزائی کی اور کہا کہ اس طرح کے پروگرام سے بچوں کے درمیان دینیات پڑھنے کا شوق خوب پیدا ہوگا عصری تعلیم کے بغیر آج کے زمانے میں کوئی کام نہیں ہے لیکن اس کے ساتھ ہی دینی تعلیمات بھی بے حد ضروری ہے اگر ہم اپنی تعلیم سے دور ہوں گے تو ہم اپنی تہذیب اور شریعت کو سمجھنے سے دور ہوجائیں گے۔