بھاگلپور : ریاست بہار کے بھاگلپور میں انجمن باغ و بہار زیر اہتمام اسلامی کوئز مسابقہ کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں 82 طلبہ و طلبات نے حصہ لیا، اور اسلامی تاریخ کے حوالے سے اپنی معلومات کا مظاہرہ کیا۔ انجمن باغ و بہار کے جنرل سکریٹری ڈاکٹر محمد پرویز نے کہا کہ اسلامی کوئز مقابلہ کے اہتمام کا مقصد بچوں میں دینی تعلیم کے تعلق سے ذوق و شوق پیدا کرنا ہے۔ پروگرام کا آغاز محمد معراج کی تلاوت کلام پاک سے ہوا، جب کہ افتتاحی خطبہ ڈاکٹر شاہد رضا جمال نے دیا۔ اس پروگرام میں بھاگلپور کی کئی معزز شخصیات نے شرکت کرتے ہوئے طلباء کی حوصلہ افزائی کی، اس موقع پر ڈاکٹر شاہد رضا جمال نے کہا کہ وقت کا تقاضا ہے کہ بچے عصری تعلیم کے ساتھ ساتھ دینی تعلیم پر بھی توجہ دیں، کیونکہ اپنا کلچرو ثقافت، اور اپنی شناخت قائم رکھنا انتہائی ضروری ہے۔ Islamic Quiz Competition
اس کوئز کمپٹیشن میں ٹی این بی کالج کی طالبہ بی اسماء اور بی چاندنی نے پہلا مقام حاصل کیا جبکہ دوسرے نمبر پر محمد علی احمد اور محمد شفیع اللہ کی ٹیم رہی اور تیسرا مقام پر امین رضا اور محمد جبریل نے حاصل کیا۔ اسکے علاوہ جن طلبہ و طلبات نے حصہ لیا تھا انہیں بھی مومنٹو دیا گیا۔ طلباء نے اس کوئز مقابلے کے لیے انجمن باغ و بہار کا شکریہ ادا کیا۔ Islamic Quiz Competition Held In Bhagalpur