بھاگلپور میں تنظیم باغ و بہار کی جانب سے اسلامی کوئز کمپیٹیشن کا انعقاد بھاگلپور: ریاست بہار کے ضلع بھاگلپور میں واقع انجمن باغ و بہار کی جانب سے اسلامی کوئز کمپیٹیشن کا انعقاد کیا گیا جس میں طلبا و طالبات نے جوش و خروش کے ساتھ حصہ لیا۔ اس مقابلے میں نمایاں کارنامہ انجام دینے والوں انعامات سے نوازا گیا۔
باغ و بہار کی جانب سے گزشتہ چند برسوں سے اس طرح کے مقابلوں کے انعقاد کئے جاتے رہے ہیں۔ تنظیم کا مقصد بچوں میں دنیاوی تعلیم کے ساتھ ساتھ دینی تعلیم میں بھی دلچسپی پیدا کرنا ہے۔
اس کے علاوہ ضلع بھاگلپور میں ایجلس لنگوا اور اندیشہ اردو فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام ایک مشترکہ تقریب اعزازیہ کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب اعزازیہ میں مشہور شخصیات نے شرکت کی۔ تقریب میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے چھپرہ یونیورسٹی کے سابق وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر فاروق علی موجود تھے۔
اس تقریب کی صدارت مشہور شاعر جوثر ایاغ نے کی۔ تقریب اعزازیہ ہذا کا انعقاد ڈاکٹر شاہد رضا جمال (شاہد رزمی) کے مونگیر کی یونیورسٹی پی۔ جی ڈیپارٹمنٹ کے صدر شعبہ بننے کے موقع پرکیا گیا تھا۔ اس تقریب میں ریشمی شہر اور اطراف اضلاع کے کئی دانشوران اور محبان اردو موجود تھے۔
تقریب میں ڈاکٹر حبیب مرشد خان, ڈاکٹر ارشد رضا، جناب اسعد اقبال رومی، اسلم پرویز، ذاکر حسین ،اکرام حسین، شاد خالدہ ناز، محمد صدیق منہاج عالم، شبیر احمد تسنیم کوثر ، امریش ، سراج احمد ،فیاض حسین ، ذوالفقار، امام ، مدینہ مسجد ، داؤد علی عزیز، احمد مرتضی ڈاکٹر مونس، اقدم صدیقی وغیرہ کے اسمائے گرامی قابل ذکر ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:ڈاکٹر شاہد رضا جمال کے شعبہ صدر بننے پر اعزازیہ تقریب کا انعقاد
پروگرام کے آخری اجلاس میں جوثر ایاغ، ارشد رضا، اکرام حسین شاد وغیرہ نے تہنیتی اشعار پیش کیے۔ تنظیم ہذا کی جانب سے ضیافت اور ظہرانہ کا بھی نظم تھا۔ اخیر میں اظہار تشکر سجاد عالم نے پیش کیا۔