علما نے مسلمانوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت مشکل گھڑی ہے کہ آدمی، آدمی کو چھولے تو مر جائے گا اور علاج کچھ بھی نہیں ہے، نفسا نفسی کا عالم ہے، احتیاطی تدابیر اور حکومت کے ذریعہ جاری کئے گئے ایڈوائزری پر عمل پیرا ہو کر ہی ہم اپنا، اپنے سماج، ملک، قوم اور دنیا کا تحفظ کر سکتے ہیں یعنی سماجی دوری، تخلیہ اختیار کریں۔
اوقاف کمیٹی ارریہ کا ضلع صدر عبد الغنی نے ای ٹی وی بھارت سے کہا کہ بہار اسٹیٹ سنی و شیعہ وقف بورڈ کے ذریعہ جاری مشترکہ مکتوب جو شب برات کے موقع پر قبرستان کو بند رکھنے کی بابت ہے وہ نہایت اہم حکم ہے جسے قبرستان کمیٹی کے متولیان کو صد فیصد نافذ کرنا چاہئیے تاکہ کورونا کے مہلک وبا کو پھل پھولنے کا موقع نہیں مل سکے۔
عبدالغنی نے کہا کہ محتاجوں، غریبوں، یتیموں اور ضرورت مندوں کی امداد و تعاون، حاجت روائی اور دلجوئی کرنا دین اسلام کا بنیادی درس ہے۔