بہار کے مغربی چمپارن واقع کیتھولیہ میں دنیا کی سب سے بڑی مندر رامائن مندر کے لیے ایک مسلم خاندان نے ڈھائی کروڑ سے زائد رقم کی زمین وقف کر دی، گوہاٹی میں تجارت کر نے والے اشتیاق خان گزشتہ دنوں اپنے اہل خانہ کے ساتھ مغربی چمپارن کے کیسریا واقع رجسٹری آفس پہنچ کر 23 کٹھہ (71 ڈسمل) زمین رامائن مندر کے نام رجسٹری کر دیا، سرکاری معاوضہ کے حساب سے اس زمین کی قیمت ڈھائی کروڑ روپے سے زیادہ کا بتایا گیا ہے. اشتیاق احمد خان آج پٹنہ کے مہاویر مندر پہنچ کر مندر کے بانی و سکریٹری آچاریہ کشور کنال سے ملاقات کی اور خود اس کی اطلاع میڈیا کو دی.
اس موقع پر آچاریہ کشور کنال نے کہا کہ اشتیاق خان اور ان کے اہل خانہ اس سے قبل بھی رامائن مندر بننے میں معاونت کی ہے، اس مہاویر مندر بننے میں بھی انہوں نے تعاون کیا تھا، سب سے پہلے انہوں نے مہاویر مندر کے لئے اپنے گاؤں میں سڑک کے کنارے بیش قیمت زمین مندر کی تعمیر کے لیے دی تھی، جس سے تحریک پاکر ہندو بھائیوں نے بھی اپنی زمین پیش کی. رامائن مندر کے لیے اب تک ایک سو ایکڑ زمین کی فراہمی ہو چکی ہے، جبکہ پچیس ایکڑ زمین کی اور ضرورت ہے. اس طرح سے کل 125 ایکڑ وسیع زمین پر 270 فٹ لمبے مندر کی تعمیر ہوگی. جو عالمی سطح پر سب سے اونچی عمارت کی مندر ہوگی۔