آر جے ڈی کے سربراہ لالو یادو کی ذیابطیس، گردے، ہائی بلڈ پریشر جیسی خطرناک بیماریوں میں مبتلا ہیں۔
واضح رہے لالو چارہ گھوٹالہ معاملے میں قصوار قرار دیے گئے ہیں اور اسی معاملے میں اپنی سزا مکمل کررہے ہیں۔لالو کی طبیعت خراب ہونےکی وجہ سے وہ اپنا علاج رمس اسپتال میں کرا رہے ہیں۔فی الحال وہ رمس کے پیئنگ وارڈ میں زیر علاج ہیں۔
لالو کے گردے کا صرف 37 فیصد حصہ ہی کام کررہا ہے۔صحت میں مسلسل ہورہی گرواٹ کی وجہ سے لالو کے خادم عرفان انصاری نے اپنا گردہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
انصاری نے کہا ہے کہ لالو پرساد یادو عام انسان کے رہنماٖء کے طور پر کام کرتے ہیں۔جب بھی ضرورت ہوگی وہ لالو کو اپنے گردے دینے کے لیے تیار ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وہ اور ان کا خاندان لالو کو گردہ دینے کے لیے تیار ہیں۔اگر ان کا گردہ لالو کے گردے سے نہیں ملتے تو وہ اس حالت میں ان کے خاندان کے لوگ اپنے گردے کو ڈونیٹ کریں گے۔