اردو

urdu

ETV Bharat / state

Investigation Against Block Cooperative Officer: کسان کی شکایت پر بلاک کوآپریٹو افسر کے خلاف جانچ - District Magistrate's Janata Darbar in Gaya

گیا میں کسانوں سے دھان کی خریداری کے بعد رقم نہیں ملنے پر ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ نے متعلقہ افسران کو پھٹکار لگائی اور ایک ہفتے کے اندر رقم کی ادئیگی کی ہدایت Investigation Against Block Cooperative Officer دیا۔

کسان کی شکایت پر بلاک کوآپریٹو افسر کے خلاف جانچ
کسان کی شکایت پر بلاک کوآپریٹو افسر کے خلاف جانچ

By

Published : Feb 4, 2022, 10:41 PM IST

بہار کے ضلع گیا کے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ تیاگ راجن ایس ایم ان دنوں " جنتا دربار" District Magistrate Janta Darbar in Gaya میں فریادیوں کی انوکھے انداز میں شنوائی کو لیکر سرخیوں میں ہیں۔

ضلع جنتا دربار میں پہلی مرتبہ ایسا ہوا ہے کہ فریادی مسائل کو لیکر کلکٹریٹ کے کانفرنس ہال میں کرسی پر بیٹھے ہوتے ہیں اور ڈی ایم فریادی تک پہنچ کر ان کے مسائل کو سنتے ہیں اور جنتا دربار میں ہی قریب 80 فیصد سے زائد معاملے کا نمٹارہ آن دی اسپاٹ کرتے ہیں۔ فریادی جب تک ڈی ایم کے جواب اور یقین دہانی سے مطمئن نہیں ہوتا۔ تب تک و فریادی سے بات کرتے رہتے ہیں۔


آج جنتا کے دربار میں کچھ اسی طرح کا معاملہ پیش آیا جب ضلع کے آمس بلاک کے رہنے والے آفتاب عالم نے شکایت کی کہ ان کے بلاک کے درجنوں کسانوں کے ساتھ محکمہ کوآپریٹو کا رویہ ٹھیک Investigation Against Block Cooperative Officer نہیں ہے۔ جوں ہی ڈی ایم نے اس جملے کو سنا وہ آفتاب عالم کے پاس پہنچے اور ان سے پہلے ان کی درخواست لیکر پڑھا اور اس کے بعد انہوں نے تفصیل جانی۔

آفتاب عالم نے بتایا کہ انکے بلاک کے 12 گاؤں کے 45 کسانوں نے پی اے سی ایس" Primary Agricultural credit society" کے گودام میں دھان فروخت کیا تھا لیکن بدلے میں کسانوں کو رقم ادا نہیں کی جارہی ہے جس کے بعد ڈی ایم نے ضلع کوآپریٹو افسر کو طلب کیا اور اس معاملے کی 48 گھنٹے کے اندر جانچ کرکے رقم کی ادائیگی کی ہدایت دی اور ساتھ ہی رپورٹ بھی طلب کیا ہے۔ اور آمس بلاک کوآپریٹو افسر اور آمس بلاک کے متعلقہ پیکس صدر کے خلاف کاروائی کرنے کی ہدایت دی ہے

مزید پڑھیں:



ڈی ایم نے آفتاب عالم کو یقین دلایا کہ مذکورہ معاملے کی تفصیلی انکوائری کرائی جائے گی اور 48 گھنٹے کے اندر اگر انہیں رقم نہیں ملتی ہے تو وہ انہیں فون کرکے اس کی اطلاع دیں۔ ڈی ایم نے اس کے لیے آفتاب عالم کو فون نمبر بھی دیا اور کہا کہ اس طرح اگر کسی کے ساتھ بھی معاملہ پیش آتا ہے تو وہ بلا جھجک ان سے رابطہ کریں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details