اردو

urdu

ETV Bharat / state

بہار انتخابات: جن ادھیکار پارٹی کے قومی ترجمان سے خصوصی گفتگو

بہار اسمبلی انتخابات کے پیش نظر تمام تر پارٹیز کمربستہ ہوگئی ہیں، اسی ضمن میں شعیب جامعی نے ای ٹی وی بھارت سے خصوصی بات چیت کی ہے۔

By

Published : Sep 30, 2020, 11:30 AM IST

شعیب جامعی سے خصوصی گفتگو
شعیب جامعی سے خصوصی گفتگو

ریاسات بہار کے ضلع ارریہ میں 'جن ادھیکار پارٹی' کے قومی ترجمان شعیب جامعی نے خصوصی گفتگو میں کہا کہ پچھلے تیس برسوں میں سیمانچل کو نام نہاد پارٹیز نے سیاسی تجربہ گاہ بنایا ہے، انہیں یہاں کے عوام کا صرف ووٹ چاہیے۔

انہوں نے الزام عائد کیا کہ بد سے بدتر زندگی گزارنے والی عوام کا پارٹیز نے صرف ووٹ بینک کے طور پر استعمال کیا ہے، جس کی وجہ سے یہ علاقہ آج بھی پسماندگی کا شکار ہے۔

شعیب جامعی سے خصوصی گفتگو

انہوں نے کہا کہ لوگ اب بھی بیدار نہیں ہوئے اور ان کے خوشی و غم میں کھڑے رہنے والے صحیح رہنما کا انتخاب نہیں کیا تو آنے والے پچاس سالوں میں بھی اس علاقے کی تصویر نہیں بدلے گی۔

شعیب جامعی نے مزید کہا کہ پارٹی کے قومی صدر پپو یادو اپنے کام کی وجہ سے عوام میں مقبول ہیں، کوئی قدرتی آفات ہو یا عوام سے جڑے مسائل ہوں، پپو یادو سرفہرست ہر محاذ کھڑے ملیں گے۔

انہوں نے کہا کہ 'میں دعوے کے ساتھ کہہ سکتا ہوں بھارت کی تاریخ میں دور حاضر میں شاید ہی ایسا کوئی رہنما ہو جو بغیر کسی مفاد اور بلا تفریق تمام مذہب و ملت اور ذات برادری سے اوپر اٹھ کر لوگوں کے لیے کام کرتا ہو۔

عنقریب بہار اسمبلی انتخابات کے پیش نظر تمام تر پارٹیز کمربستہ ہوگئی ہیں، اسی ضمن میں شعیب جامعی نے ای ٹی وی بھارت سے خصوصی بات چیت کی ہے

انہوں نے کہا کہ بہار کا سیلاب ہو یا پھر لاک ڈاؤن میں بہار کے مزدور بھائیوں کے لیے آنے جانے کا مسئلہ، این آر سی بل کی مخالفت ہو یا کسان مخالف بل، پپو یادو جی نے ہر محاذ پر آواز بلند کی ہے۔

شعیب جامعی نے کہا کہ ہماری پارٹی اگر اقتدار میں آئی تو سب سے پہلے سیمانچل کو خصوصی پیکیج کے لیے مرکزی حکومت سے لڑے گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details