سترویں پارلیمانی حلقہ کے تحت آئے نتائج سے جہاں این ڈی اے کنبہ جشن منا رہا ہے وہیں دوسری جانب ارریہ سے جیت درج کرنے والے بی جے پی کے نو منتخب رکن پارلیمان پردیپ کمار سنگھ کے حمایتی خیمہ میں خوشی کی لہر ہے اور ان کی رہائش گاہ پر مبارکباد دینے والوں کا تانتا لگا ہوا ہے۔
صبح سے ہی بی جے پی کارکنان مٹھائی اور گلال لے کر وارڈ نمبر آٹھ واقع نو منتخب رکن کے گھر پہنچ کر مبارکباد پیش کر رہے ہیں۔ رکن پارلیمان آج دہلی کے لئے روانہ ہوگئے۔ پردیپ کمار سنگھ راجد کے سرفراز عالم کو ایک لاکھ 37 ہزار کے بڑے فرق سے سکشت دی ہے۔ لگاتار دو بار پردیپ کمار سنگھ کو ہار کا سامنا کرنا پر رہا تھا اس لئے اس جیت سے کافی خوش ہیں۔
دہلی جانے سے قبل ای ٹی وی بھارت سے خصوصی گفتگو کرتے پردیپ کمار سنگھ نے کہا کہ' میں ارریہ کی تمام عوام کا شکریہ ادا کرتا ہوں اور انہیں مبارکباد پیش کرتا ہوں کہ انہوں نے مجھ پر اعتماد کرتے ہوئے رکن پارلیمان بنایا۔'