ایسٹ سینٹرل ریلوے کے چیف تعلقات عامہ کے افسر نے ای ٹی وی بھارت سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ لاک ڈاؤن کی تاریخ میں توسیع کے بعد ملک میں پھیلی افواہوں سے لوگوں کو گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے، کیونکہ 3 مئی تک ملک میں کہیں بھی اور کوئی بھی ٹرین چلنے والی نہیں ہے، اس کے ساتھ ہی ریلوے نے بھی اگلے احکامات تک ٹکٹوں کی بکنگ بند کردیا ہے،
ایسٹ سینٹرل ریلوے کے سی پی آر او راجیش کمار نے بتایا کہ ’3مئی تک ملک میں ہر قسم کی مسافر میل ایکسپریس، پریمیم ٹرینیں معطل کردی گئی ہیں، اس مدت کے دوران جن لوگوں نے ٹرین کا ٹکٹ لیا ہے وہ اسے منسوخ کرسکتے ہیں اور وہ اگلے 3 مہینوں تک کسی بھی وقت اس کا ریفنڈ لے سکتے ہیں۔
کچھ جگہوں پر لوگ ٹرینوں کی عمل آوری کے بارے میں مستقل سوالات اٹھاتے رہے تھے۔ ای ٹی وی بھارت کے نمائندے نے سی پی آر او سے بھی پوچھا جب انہوں نے راجیندر نگر کے قریب ہی راجدھانی ایکسپریس کو ٹریک پر چلتے ہوئے دیکھا۔
تو انہوں نے بتایا کہ صحن کے اندر ٹرینوں کو حرکت دی جاتی ہے لیکن اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ کہیں سے ٹرین چل رہی ہے کچھ ٹرینوں کو صحن کے اندر منتقل کیا جارہا ہے تاکہ ٹرین کے پہیے جام نہ ہوں۔