گیا:ریاست بہار کے گیا کے مرزاغالب کالج میں عالمی یوگا ڈے پر نہ صرف یوگا کی مشقیں کی گئیں بلکہ یوگا کی اہمیت پر بھی بات کی گئی۔ اس پروگرام میں کالج کے پروفیسرز، ملازمین اور طلباء نے شرکت کیا۔ ایک گھنٹے سے زائد یوگا کی مختلف اقسام کی مشقیں کی گئیں اور یوگا کی اہمیت پر بات کی گئی۔
کالج کے انچارج پروفیسر ڈاکٹر شجاعت علی خان نے کہا کہ آج ہمارا طرز زندگی ایسا بن گیا ہے کہ یوگا ہماری صحت کو بہتر بنانے کا کام کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ موٹاپا تمام بیماریوں کی جڑ ہے جس سے صرف یوگا کے ذریعے ہی چھٹکارا حاصل کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ یوگا دل کی بیماری سے بچاؤ، تناؤ میں کمی اور جوڑوں کے درد جیسی بیماریوں سے نجات کا واحد ذریعہ ہے۔
دوسری جانب شعبہ سائیکالوجی کے پروفیسر ڈاکٹر سرفراز خان کا کہنا تھا کہ کورونا کے دور میں ہمیں جسم میں موجود آکسیجن کی اہمیت کا علم ہوا تب یوگ کی اہمیت کا بھی احساس ہوا۔