بیت-الخلا کے تعمیر کے لیے ایئرپورٹ اتھارٹی آف انڈیا کی جانب سے اخراجات برداشت کیے جائیں گے، اس کی تعمیر اور دیکھ بھال کی ذمہ داری سولبھ انٹرنیشنل کو سونپی گئی ہے۔
آج کلکٹریٹ میں ایئرپورٹ اتھارٹی، انتظامیہ اور سولبھ انٹرنیشنل کے درمیان سہ رخی معاہدہ پر دستخط کئے گئے گیا اور بودھ گیا میں عام و خاص کے لئے ٹوائلٹ کی تعمیر ہوگی۔
گیا ایئرپورٹ اتھارٹی آف انڈیا کے ذریعے سماجی ذمہ داری ' سی ایس آر' کے تحت ٹوائلٹ کی تعمیر کے اخراجات دیے جائیں۔
شہر گیا کے کٹھوکر تالاب اور ٹم ٹم پڑاو کے قریب اور بودھ گیا کے کال چکر میدان کے قریب نو ماہ کے اندر سولبھ بیت-الخلا کی تعمیر کے کام مکمل ہو جائیں گے۔
اسی کو لیکر آج بدھ کو ایئر پورٹ اتھارٹی آف انڈیا، گیا ضلعی انتظامیہ اور سولبھ انٹرنیشنل کے مقامی نمائندوں کے ذریعے سہ فریقی معاہدہ پر دستخط ہوئے۔
گیا ڈی ایم ابھیشیک کمار سنگھ نے اس ضمن میں کہا کہ عالمی معیار کے بیت الخلاء کی تعمیر سے ضلع گیا کے لوگوں اور یہاں آنے والے سیاحوں کو بہت سی سہولیات میسر آئیں گی انہوں نے کہا کہ گیا میں عالمی معیاری بیت-الخلا میں استنجاء خانہ کے استعمال کیلئے دور روپے، بیت-الخلا کے لیے پانچ روپے اور غسل کے لیے دس روپے فیس وصول کی جائے گی۔
یہ رقم میونسپل کارپوریشن اور نگر پنچایت بودھ گیا سروس کے طور پر یہ رقم کی وصولی کی جائے گی۔