گیا میں کورونا کی بڑھتی ہوئی رفتار کے درمیان دوائی کی کھپت بڑھی ہے۔ مارکیٹ میں ادویات کی بڑھتی ہوئی مانگ Increasing Demand For Medicines کے درمیان محکمہ صحت اور ڈرگ کنٹرولر ڈیپارٹمنٹ نے تمام ادویات کے علاوہ 17 اقسام کی ادویات کا اسٹاک رکھنے کا حکم نامہ جاری کیا ہے۔
وہیں ان دنوں مارکیٹ میں کورونا کی بڑھتی ہوئی رفتار کو دیکھتے ہوئے کورونا سے متعلق ادویات کی خرید و فروخت میں زبردست اضافہ ہوا ہے۔
ڈرگ کنٹرولر نے واضح حکم دیا ہے کہ تمام دکانداروں کو کورونا سے متعلق 17 اقسام کی ادویات کی خرید و فروخت کا ریکارڈ بھی رکھنا ہوگا، خاص طور پر پیراسیٹامول اینٹی بائیوٹک وٹامن سی کھانسی سیرپ اور ریمڈی سیور انجکشن شامل ہے جسکا ڈیٹیلز رکھنا ہوگا۔
واضح رہے کہ ضلع گیا میں نزلہ اور کھانسی کے بڑھتے ہوئے معاملات کو اور کورونا کے مثبت کیسز کی بڑھتی ہوئی تعداد کے درمیان وٹامن سی کی دوا کی مانگ میں اضافہ ہوا ہے۔ اس کی فروخت میں پہلے کی بنسبت پچاس فیصد اضافہ ہوا ہے۔