اردو

urdu

ETV Bharat / state

ووٹنگ کے لیے ہدایات جاری

ارریہ ضلع میں سات نومبر کو ہونے والے ووٹنگ کو لے کر آئی جی ونود کمار نے سبھی پولس افسران کو الرٹ رہنے کی ہدایت دی ہے۔

vinod
vinodvinod

By

Published : Oct 9, 2020, 6:36 PM IST

ریاستی انتخاب کے پیش نظر بہار کے ارریہ میں تیسرے مرحلے میں ہونے والی ووٹنگ کو لے کر آج پورنیہ کمشنری زون کے آئی جی ونود کمار ارریہ پہنچے اور ایس پی دفتر میں ضلع کے تمام تھانہ صدور کے ساتھ الگ الگ نشست منعقد کر ضلع انتظامیہ کے سرگرمیوں کا جائزہ لیا۔ دونوں نشستوں میں فاربس گنج سب ڈویژن اور ارریہ سب ڈویژن کے اعلیٰ افسران موجود رہے۔

نشست میں ضلع ایس پی ہردے کانت، ٹاؤن ڈی ایس پی پشکر کمار و دیگر افسران نے حصہ لیا، پولس ذرائع کے مطابق ضلع میں سات نومبر کو ہونے والے ووٹنگ کو لے کر آئی جی ونود کمار نے سبھی پولس افسران کو الرٹ رہنے کی ہدایت دی ہے۔

آئی جی ونود کمار نے کہا 'جن مجرموں پر مقدمات ہیں اور وہ فرار ہیں، انہیں جلد از جلد گرفتار کریں تاکہ ووٹنگ میں کسی طرح کی بدعنوانی پیدا نہ ہو۔ مگر احتیاط رہے کہ کسی بے قصور کو پریشانی نہ ہو۔ آئی جی نے تمام تھانوں میں التوا مقدمات کا بھی جائزہ لیا اور تھانہ صدور کو ہدایت دی کہ اس کی فائل بنا کر جلد سے جلد ایس پی آفس میں جمع کریں۔ ایس پی ان تمام معاملوں کو اپنی سطح سے جانچ کر فرار مجرموں کی گرفتاری یقینی بنائیں'۔

یہ بھی پڑھیے
بہار انتخابات: مسلم ووٹرز کا رولکیا ہوگا؟

آئی جی ونود کمار نے مزید کہا 'کسی بھی انتخاب میں پولس کا کردار اہم ہوتا ہے، ساری ذمہ داری اور جوابدہی ہمارے اوپر ہوتی ہے، ایسے میں کسی طرح کی لاپرواہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ ووٹنگ سے قبل بوتھ سطح کی جانچ اور اس پر تعینات ہونے والے پولیس اہلکار کی ہر طرح سے جانچ کی جانی چاہیے۔ اس بار انتخاب چونکہ کورونا کے دوران ہو رہا ہے تو سوشل ڈسٹنسگ پر ہر حال میں عمل ہو اور بوتھ پر بنا ماسک والوں کو ماسک پہن کر آنے کی تلقین کریں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details