کورونا کے پیش نظر چھٹھ کا اہتمام عقیدت مند اپنے اپنے گھروں میں ہی کریں اور جس قدر ممکن ہو گھاٹوں اور مجمع سے دور رہیں۔ کورونا کے پیش نظر محکمہ صحت کی جانب سے جاری گائیڈ لائن پر عمل کرتے ہوئے چھٹھ پوجا کا اہتمام کریں اور گھاٹ اور مجمع والے مقامات پر ماسک کے ساتھ ساتھ جسمانی دوری پر بھی سختی سے عمل لازمی ہوگا۔ مذکورہ باتیں ضلع کلکٹر پرشانت کمار نے کلکٹریٹ احاطہ میں منعقد پریس کانفرنس منعقد کر کہیں۔
ضلع کلکٹر نے کہا کہ چھٹھ کے دوران دریا، پوکھرا اور تالابوں میں ڈبکی لگانے سے بھی کورونا کے وائرس پھیلنے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔ ایسے میں پوجا کے دوران چھٹھ گھاٹوں اور تالابوں میں غسل کرنے سے بھی گریز کیا جائے، ارریہ کے عوام تہوار پرامن طریقے سے منائیں اور ایک دوسرے سے مل کر خوشیاں بانٹیں۔