ریاست بہار کے ضلع پورنیہ میں سلنڈر دھماکے میں 5 افراد کی موت ہوگئی ہے۔ جس میں 4 بچے شامل ہیں۔ تو وہیں 2 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔
پورنیہ: سلنڈر پھٹنے سے پانچ افراد ہلاک واضح رہے کہ علاج کے دوران 4 افراد اسپتال میں ہی دم توڑ چکے ہیں جبکہ ایک بچے نے موقع پر ہی دم توڑ دیا۔ ڈاکٹروں کے مطابق دو کی حالت تشویشناک ہے۔
دراصل سارا معاملہ بائیسی بلاک کے تحت کھپرا پنچایت کے گاوال گاؤں کے وارڈ نمبر 8 کا ہے۔ جہاں پیر کی شام وریندر یادو کے گھر میں کھانا بنانے دوران سلنڈر اچانک پھٹ گیا۔ جس کی وجہ سے گھر میں موجود 5 بچے ، ایک خاتون اور ایک شخص بری طرح سے اس کی زد میں آگیا۔
یہ بھی پڑھیں: پٹنہ: سبزی منڈی میں لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی
عینی شاہدین نے بتایا کہ واقعے کے وقت تمام افراد کھانا پکانے کی جگہ پر بیٹھے تھے۔ اس دوران سلنڈر میں دھماکہ ہوگیا۔ وہیں زخمیوں کو مقامی پی سی ایچ لے جایا گیا۔ جہاں شدید زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے لئے صدر اسپتال روانہ کیا گیا۔ علاج کے دوران 3 بچوں سمیت دو لوگوں کی موت ہوگئی۔