پٹنہ:اردو کونسل ہند جلد ہی اردو کی مسائل کے حوالے سے بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار سے ملاقات کرے Urdu Council of India will meet Nitish Kumar گا۔ یہ فیصلہ آج پٹنہ کے گورنمنٹ اردو لائبریری میں کونسل ہند Injustice with Urdu in Bihar کے جانب سے منعقد مشاورتی نشست میں لی گئی۔
اس دوران اردو مشاورتی کمیٹی کے سابق صدر شفیع مشہدی نے کہا کہ 'اگر اردو کو زندہ رکھنا ہے تو ابتدائی اور ثانوی درجات کی تعلیم کو یقینی بنانا ہوگا، اس جانب وزیر تعلیم سے لیکر دیگر وزراء کی توجہ مبذول کرائی گئی ہے مگر اب اس معاملے کو وزیر اعلیٰ تک پہنچانا ضروری ہے تاکہ اردو کے ساتھ ہو رہی ناانصافی کو روکا جاسکے۔
رکن اسمبلی اخترالایمان نے کہا کہ اردو تعلیم کے لئے باقاعدہ ایک سال تک تحریک چلائی جائے، اردو یونٹ پر ہندی اساتذہ بحال کیا جانا اور اسکولوں سے ڈی ای او بھیجی جانے والی رپورٹ میں اردو طلبہ کو ہندی طلبہ کے طور پر دکھایا جانا افسوسناک ہے۔ سابق رکن کونسل ڈاکٹر تنویر حسن نے کہا کہ قانون سازیہ کے اراکین کی ایک نشست Injustice with Urdu in Bihar بلا کر ان کے توسط سے حکومت تک اپنی باتیں پہنچائی جائے۔
مزید پڑھین: