اردو

urdu

ETV Bharat / state

دربھنگہ سول کورٹ میں مفت طبی خدمات کی شروعات - دربھنگہ سول کورٹ

ریاست بہار کے ضلع دربھنگہ کے سول کورٹ میں وکلاء اور موکلوں کے لیے ہفتہ میں دو روز مفت پرائمری طبی خدمات مہیا کرانے کی شروعات کی گئی ہے۔

دربھنگہ سول کورٹ میں مفت طبی خدمات کی شروعات

By

Published : Aug 23, 2019, 8:59 PM IST

Updated : Sep 28, 2019, 12:58 AM IST

سول کورٹ میں منگل اور جمعہ کو مفت پرائمری خدمات فراہم کی جائے گی۔اس کا فائدہ یہاں کے وکلاء کے ساتھ موکلوں کو بھی ملے گا۔
اطلاعات کے مطابق سول کورٹ دربھنگہ میں گزشتہ دنوں سے وکلاء کا مطالبہ تھا کہ کورٹ کے احاطے میں طبی خدمات فراہم کروائی جائے۔

دربھنگہ سول کورٹ میں مفت طبی خدمات کی شروعات
دربھنگہ بار ایسوسی ایشن نے بھی ریاست کے وزیر صحت منگل پانڈے سے اس سے متعلق درخواست کی تھی۔ لیکن اس کے برعکس ضلع جج اور سول سرجن دربھنگہ کے کہنے سے اب سول کورٹ میں مفت پرائمری طبی خدمات کی شروعات کی گئی ہے۔وکیل وجئے کمار پراجیت کا کہنا ہے کہ ضلع جج کی مدد سے سول سرجن دربھنگہ کی مدد سے اس خدمات کو انجام دیا گیا ہے۔جو وکلاء کے لیے فائدہ مند ہوگا۔ہم چاہیں گے اس طبی خدمات کی سہولیات میں اضافہ کیا جائے۔

دربھنگہ بار ایسوسی ایشن کے صدر روی شنک پرساد نے کہا کہ پچھلے کئی عرصوں سے یہاں کے وکیلوں کا مطالبہ تھا ۔جس کی وجہ سے یہاں ہفتہ میں دو دن کے لیے ایک ڈاکٹر کو مقرر کیا گیا ہے۔اگر طبی خدمات لینے والوں کی تعداد میں اضافہ ہوا تو اس طبی سہولیات میں توسیع کی جائے گی۔
سول کورٹ میں موجود ڈاکٹر مینک بھوشن نے کہا کہ سول سرجن کے حکم سے وہ یہاں منگل اور جمعہ کو آتے ہیں۔اس طبی سہولیات میں وہ وکیلوں اور مقدمہ درج کرانے آئے مریضوں کو سردی زکام، کھانسی ، بلڈ پریشر کی فوری دوائی دیتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ جیسے جیسے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوگا سہولیات میں بھی اضافہ کیا جائے گا

Last Updated : Sep 28, 2019, 12:58 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details