اردو

urdu

ETV Bharat / state

اندرا گاندھی کو 102ویں جینتی پر خراج عقیدت - سابق وزیراعظم اندرا گاندھی

آئرن لیڈی کے نام سے مشہور ملک کی سابق وزیراعظم اندرا گاندھی کے یوم پیدائش کے موقع پر آج انہیں شہر کے مختلف جگہوں پر خراج عقیدت پیش کیا گیا اور ان کی خدمات کو یاد کیا گیا۔

اندرا گاندھی کو 102ویں جینتی پر خراج عقیدت

By

Published : Nov 19, 2019, 3:20 PM IST

ریاست بہار کے ارریہ میں گاندھی روڈ پر واقع گاندھی آشرم میں اندرا گاندھی جینتی کے موقع پر کانگریسی کارکنان نے اندرا گاندھی کی تصویر پر گلپوشی کرتے ہوئے انہیں خراج عقیدت پیش کی۔

اس موقع پر ارریہ شہر کے رکن اسمبلی عابدالرحمن نے کہا کہ 'سابق وزیراعظم اندرا گاندھی واحد ایک ایسی رہنما تھیں جنہوں نے دشمنوں کے دانت کھٹے کر دیے تھے۔ ملک ہی نہیں بیرون ملک نے بھی اندرا گاندھی کی سیاسی صلاحیتوں کا لوہا مانا ہے۔

اندرا گاندھی کو 102ویں جینتی پر خراج عقیدت

انہوں نے کہا کہ 'اندرا گاندھی بارہا اپنے خطاب میں بولا کرتی تھیں اس ملک کے لیے اگر خون کا ایک ایک قطرہ بہانا پڑے تو میں اسے اعزاز سمجھوں گی اور یہ ہی ہوا انہوں نے اس ملک کے لئے خود کو شہید کر دیا۔

اس موقع پر موجود پروفیسر ایم اے ایم مجیب نے کہا کہ اندرا گاندھی نے ملک کو ترقی کی جس بنیاد پر کھڑا کیا تھا آج اسی بنیاد کی دین ہے کہ ملک آگے بڑھ رہا ہے اور مخالف پارٹیاں کہتی ہیں کانگریس نے ستر سال میں کیا کیا۔

ضلع صدر انیل کمار سنہا نے کہا کہ محترمہ اندرا گاندھی کی ہی شخصیت اور جرات تھی جنہوں نے پاکستان کو دھول چٹاتے ہوئے پاکستان کے دو ٹکڑے کر دیے۔ بھارت میں جتنا بھی علمی ادارے ہیں اکثر و بیشتر انہیں کے فکر کا نتیجہ ہے، اندرا گاندھی جیسی اب دوسری خاتون اس دنیا میں نہیں آئے گی، اندرا گاندھی نے ہمیشہ غریبوں مظلوموں بے کسو کے بارے میں سوچا اور ان کے فلاح کے لئے کئی طرح کے منصوبے بنائے۔

کانگریس اقلیتی سیل کے صدر معصوم رضا نے کہا کہ اندرا گاندھی کے اصولوں پر چل کر ہی یہ ملک ترقی کے راہ پر گامزن ہو سکتا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details