اردو

urdu

ETV Bharat / state

دربھنگہ سے انڈیگو جہاز حیدرآباد اور کولکاتا اُڑان کے لئے تیار

بہار کے دربھنگہ سے اسپائس جیٹ کے بعد اب انڈیگو (Indigo) بھی جلد ہی اڑان بھرنے کو تیار ہے۔ انڈیگو 5 جولائی سے دربھنگہ سے کولکاتا اور دربھنگہ سے حیدرآباد کے لئے فلائٹ شروع کرنے جا رہی ہے۔

By

Published : Jun 5, 2021, 1:03 PM IST

indigo-ready-to-fly-from-darbhanga-to-hyderabad-and-kolkata
دربھنگہ سے انڈٰیگو جہاز حیدرآباد اور کولکاتا اُڑان کے لئے تیار

بہار کے دربھنگہ سے جلد اسپائس جیٹ کے بعد اب انڈیگو (Indigo) بھی اڑان بھرنے کو تیار ہے۔ انڈیگو 5 جولائی سے دربھنگہ سے کولکاتا اور دربھنگہ سے حیدرآباد کے لئے فلائٹ شروع کرنے جا رہی ہے۔

اس کے لئے انڈیگو کی ویب سائٹ پر بُکنگ بھی شروع ہو گئی ہے۔ اس خبر کے بعد بہار اور بالخصوص مِتھلانچل کے لوگوں میں بے حد خوشی ہے۔

انڈیگو نے دربھنگہ سے فلائٹ کا شیڈول جاری کیا ہے، اس کے مطابق حیدرآباد سے دربھنگہ کے لئے فلائٹ صبح دس بج کر 15 منٹ میں اڑان بھرے گی، جو دوپہربارہ بج کر 15 منٹ پر دربھنگہ پہنچے گی۔

وہیں دربھنگہ سے حیدرآباد کے لئے فلائٹ دوپہر بارہ بج کر 45 منٹ پر اڑان بھرے گی جو دو بج کر 45 منٹ پر حیدرآباد پہنچے گی۔ جبکہ کولکاتا سے دربھنگہ کے لئے فلائٹ دوپہر ایک بج کر 10 منٹ پر اڑان بھرے گی جو دو بج کر 45 منٹ پر دربھنگہ پہنچیں گی۔ اسی طرح دربھنگہ سے کولکاتا کے لئے فلائٹ دو پہر دو بج کر 55 منٹ پر اڑان بھرے گی جو شام چار بج کر 10 منٹ پر کولکاتا پہنچیں گی۔

معلوم ہوکہ دربھنگہ ایئرپورٹ سے 8 نومبر 2020 کو اڑان کی شروعات ہوئی تھی، اس وقت سے اسپائس جیٹ نے دہلی، ممبئی اور بنگلورو کے لئے ایک ایک فلائٹ شروع کی تھی۔ بعد میں ان شہروں کے لئے فلائٹ کی تعداد دو دو کردی گئی، اس کے بعد اسپائس جیٹ نے کولکاتا اور احمد آباد کے لئے بھی فلائٹ شروع کی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details