کشن گنج کی تعلیمی پشماندگی کو دور کرنے میں اہم کردارادا کرنے والے توحید ایجوکیشنل ٹرسٹ کے سبھی درس گاہ (جامعتہ الامام البخاری، جامعہ عائشہ اسلامیہ، توحید انسٹی ٹیوٹ آف انجینیئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی، اے ایم ایس انٹرنیشنل اسکول) وغیرہ میں پرچم کشائی کے ساتھ ساتھ قومی ترانہ جن گن من بھی پڑھا گیا۔
کشن گنج میں یوم آزادی کا جشن - independence-day-celebration in madarsa
ملک کے مختلف ریاستوں کی طرح بہار میں بھی پورے جوش و خروش کے ساتھ آج 73ویں یوم آزادی منایا گیا۔ حالانکہ مدارس میں اس وقت عید الاضحی کی چٹھیاں چل رہی ہیں،اس کے باوجود کشن گنج ضلع کے تقریباً سبھی اسکول، مدارس اور مکاتب میں پرچم کشائی کی گئی۔
اس موقع پر ٹرسٹ کے چئیرمین مولانا مطیع الرحمٰن عبدالمتین نے کہا کہ بھارت دنیا کا سب سے بڑا جمہوری ملک ہے، جہاں مختلف مذاہب کے لوگ بلا تفریق آپسی بھائی چارہ کے ساتھ زندگی گزر بسر کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ آج بھلے ہی ملک کو آزاد ہوئے 73 سال ہوگئے ہوں، لیکن اپنے آباو اجداد کی قربانی کو بھلا پانا ناممکن ہے۔ ملک کے حالات چاہے جیسے ہوں، اقتدار پر چاہے جو قابض ہو ہم 130 کڑور بھارتیوں کو گنگا جمنی تہذیب کی مثال پیش کرتے ہوئے ایک دوسرے سے الفت و قربت بنائے رکھنا ہے۔ ہر حال میں ایک دوسرے کے ساتھ مل جل کر رہنا ہے۔ یہی تو گاندھی کے سپنوں کا بھارت ہے۔