ریاست اترپردیش کے ضلع مظفر نگر کے رام پورم میں جمعیت علما ہند کی جانب سے غریب عوام کے لئے ایک مفت کلینک کا آج افتتاح کیا گیا۔ جس میں غریب عوام کو مفت علاج اور ادویات فراہم کی جائیں گی۔
جمعیۃ علماء ہند کی جانب سے مفت کلینک کا افتتاح
اس تعلق سے جمعیت علما ہند کے ریاستی صدر مولانا اشہر رشیدی نے کہا کہ 'خدمت خلق سے اللہ خوش ہوتا ہے' مولانا نے اس کام کی تعریف کرتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ 'ایسے نیک کاموں کے لئے سبھی کو آگے آنا چاہیے۔'
انہوں نے کہا کہ' جمیعت علما ہند کی جانب سے پوری ریاست میں اس طرح کے مفت کلینک کھولے جائیں گے جس میں غریب عوام کا مفت علاج ہو سکے۔
مظفر نگر: جمعیۃ علماء ہند کی جانب سے مفت کلینک کا افتتاح جمعیۃ کلینک کے انچارج اور ضلع جنرل سیکریٹری مولانا مکرم علی قاسمی نے مزید معلومات دیتے ہوئے کہا کہ 'ہماری کوشش ہے کہ ہم ضلع کے شہری اور دیہی علاقوں میں بھی اس طرح کے فری میڈیکل کلینک کھولیں تاکہ غریب اس سے استفادہ حاصل کرسکیں۔