اردو

urdu

ETV Bharat / state

گیا: وزیراعلی کے ہاتھوں ترقیاتی اسکیم کا افتتاح - جل جیون ہریالی بیداری سہ روزہ ریلی کے ذریعے

جل جیون ہریالی پروگرام کے لیے خصوصی دورے کے دوران جمعرات کو بیداری کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے نتیش کمار نے گیا کے گاندھی میدان میں ترقیاتی اسکیموں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھا۔

ترقیاتی اسکیم کا افتتاح
ترقیاتی اسکیم کا افتتاح

By

Published : Dec 19, 2019, 10:55 PM IST

Updated : Dec 19, 2019, 11:25 PM IST

ریاست بہار کے وزیراعلی نتیش کمار نے جل جیون ہریالی بیداری و سہ روزہ ریلی کے ذریعے ضلع میں اربوں روپیے کی لاگت سے مکمل کئے گئے منصوبوں کا افتتاح کرتے ہوئے دیگر کئی منصوبوں کا سنگ بنیاد بھی رکھا ۔

ترقیاتی اسکیم کا افتتاح۔ویڈیو

وزیراعلی نے 958 کروڈ 33 لاکھ دس ہزار کے منصوبوں کا افتتاح وسنگ بنیاد ریمورٹ سے کیا، جس میں 258 کروڈ 72 لاکھ 54 ہزار روپئے کے 59 منصوبوں کاافتتاح اور 699 کروڈ 60 لاکھ 56 ہزار روپئے کی لاگت سے 193 منصوبوں کاسنگ بنیاد شامل ہے ۔

اس میں اقلیتوں کے فلاح کے دومنصوبے شامل ہیں، جو آٹھ کروڈ بائیس لاکھ روپئے کے بودھ گیا مگدھ یونیورسیٹی کے احاطے میں سو کمروں پرمشتمل دو اقلیتی گرلز وبوائز ہاسٹل کاافتتاح کیا گیا ہے۔

اس ریلی میں کئی وزرا سمیت ریاست کے چیف سکریٹری و ڈی جی پی بھی شامل تھے۔

Last Updated : Dec 19, 2019, 11:25 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details