لائبریری میں گاندھی جی کے افکار و نظریات پر مبنی کتابیں، جرائد، رسالے، اخبارات اور ادبی کتابیں دستیاب رہیں گی۔ تاکہ گاندھی کے افکار سے دلچسپی رکھنے والے لوگ یہاں سے مستفید ہوسکیں۔ اس موقع پر بھاگلپور کی معروف شخصیت اور سماجی کارکن پروفیسر یوگیندر یادو بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ آج کے دور میں بچوں کو معلومات تو مل رہی ہیں لیکن تعلیم نہیں مل رہی ہے لہذا طلباء کو انٹرنیٹ کے بجائےعلم حصول کے لئے کتابوں کا سہارا لینا چاہئے۔
گاندھی جی کے افکار پر مبنی لائبریری کا افتتاح
موجودہ عہد کو ڈیجیٹل دور کہا جاتا ہے جہاں ہر شخص کے ہاتھ میں موبائل ہے جس کے ذریعہ ایک کلک پر معلومات دستیاب ہوجاتی ہیں۔ اس کے باجود کتابوں کی اہمیت کم نہیں ہوئی ہے۔ اسی کے پیش نظر ریاست بہار کے بھاگلپور میں واقع گاندھی شانتی پرتشٹھان میں لائبریری کا افتتاح کیا گیا۔ اس لائبریری کا افتتاح بھاگلپور کے ایس ڈی ایم معیض ضیاء کے ہاتھوں عمل میں آیا۔ لائبریری کے افتتاح کرتے ہوئے ایس ڈی ایم معیض ضیاء نے کہا کہ یہ لائبریری ان علم کے قدرداںوں کے لئے انتہائی مفید ثابت ہوگی۔
گاندھی جی کے افکار کو فروغ دیتی لائبریری کا افتتاح
کہتے ہیں کتابیں انسان کی بہترین دوست ہوتی ہیں اور کتب بینی انسان کی زندگی میں غیر معمولی تبدیلی لاتی ہے۔ اسمیں کوئی شک نہیں کہ موجودہ دور میں زیادہ ترلوگ انٹرنیٹ کے ذریعہ معلومات حاصل کرنے کی کوشش کرتے ہیں اس کے باجود کتابوں کی اہمیت سے انکار قطعی نہیں کیا جاسکتا۔ اس لحاظ سے لائبریری کا افتتاح گاندھی شانتی پرتشٹھان کا ایک قابل ستائش قدم ہے۔