اردو

urdu

ETV Bharat / state

کورونا کے پیش نظر لالو یادو کو دوسرے وارڈ میں کیا جا سکتا ہے منتقل - کورونا کے پیش نظر لالو یادو کو دوسرے وارڈ میں کیا جا سکتا ہے منتقل

ریاست بہار کے سابق وزیر اعلی لالو یادو کے ڈاکٹر امیش پرساد کا کہنا ہے کہ خون کی رپورٹ آنے کے بعد پتہ چلا ہے کہ ان کی صحت بلکل ٹھیک ہے۔ ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ جو شام کو لالو یادو کا بلڈ پریشر بڑھ جاتا ہے۔ یہ ان کے غیر معمولی معمولات سے بھی ہو سکتا ہے۔

lalu yadav can be shifted to another ward of rims
کورونا کے پیش نظر لالو یادو کو دوسرے وارڈ میں کیا جا سکتا ہے منتقل

By

Published : May 9, 2020, 11:13 PM IST

چارہ گھوٹالہ کیس میں مجرم قرار دیئے گئے جھارکھنڈ کے رمز کے پینگ وارڈ میں علاج کرا رہے لالو یادو کی صحت کو لے کر اسپتال انتظامیہ سے لے کر جیل انتظامیہ تک چوکس ہے۔ یہی وجہ ہے کہ لالو یادو کی بلڈ رپورٹ کو جلد از جلد دیکھا گیا، اسے دیکھنے کے بعد ڈاکٹروں نے فی الحال اطمینان کا اظہار کیا ہے کہ ان کی صحت پوری طرح سے ٹھیک ہے۔ وہیں، جیل انتظامیہ بھی کورونا کے پیش نظر احتیاط کے طور پر لالو یادو کو دوسرے وارڈ میں شفٹ کرنے پر غور کر رہا ہے۔

لالو یادو کے ڈاکٹر امیش پرساد کا کہنا ہے کہ خون کی رپورٹ کے بعد یہ کہا جا سکتا ہے کہ ان کی صحت پوری طرح سے ٹھیک ہے۔ لالو یادو کے ڈاکٹر امیش پرساد کا کہنا ہے کہ جو شام کو لالو یادو کا بلڈ پریشر بڑھ جاتا ہے۔ یہ ان کے غیر معمولی معمولات سے ہوسکتا ہے۔ کیونکہ لالو یادو دیر سے جاگتے ہیں اور وہ ناشتہ دیر سے بھی لیتے ہیں۔

بتا دیں کہ رانچی کے رمز میں بنایا گیا کووڈ-19 سینٹر لالو یادو کے وارڈ سے متصل ہے، جس کی وجہ سے کئی بار لالو یادو نے بھی انفیکشن کے بارے میں تشویش کا اظہار کیا ہے۔ اس کے پیش نظر لالو یادو کو جیل انتظامیہ کے ذریعہ آنے والے وقت میں رمز کے محکمہ آنکولوجی میں منتقل کیا جاسکتا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details