پٹنہ: وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے آج 4، دیش رتن مارگ واقع وزیر اعلیٰ سکریٹریٹ احاطہ میں منعقدہ ’جنتاکے دربار میں وزیر اعلی‘ پروگرام میں شرکت کی۔ ’جنتا کے دربار میں وزیر اعلیٰ‘ کے پروگرام میں وزیر اعلیٰ نے ریاست کے مختلف اضلاع سے آئے ہوئے 51 لوگوں کے مسائل کوسنا اور متعلقہ محکموں کے افسران کو ان کے حل کے لیے مناسب کارروائی کرنے کی ہدایت دی۔
آج’جنتا کے دربار میں وزیراعلی ‘کے پروگرام میں محکمہ جنرل ایڈمنسٹریشن، محکمہ داخلہ، محکمہ ریونیوواصلاحات اراضی، محکمہ شراب بندی، ایکسائز اینڈ رجسٹریشن، سرویلنس ڈیپارٹمنٹ،کان کنی محکمہ، الیکشن محکمہ، کابینہ سیکریٹریٹ محکمہ اور پارلیمانی امور محکمہ سے متعلق معاملات کی سماعت ہوئی۔
سوپول ضلع سے آئی ایک خاتون شکایت کنندہ نے وزیراعلیٰ سے شکایت کرتے ہوئے کہا کہ میرے ٹیچرشوہر نے مجھے اور بچے کو چھوڑ دیا ہے۔ جس کی وجہ سے میں در درٹھوکریں کھا رہی ہوں۔ جبکہ سپول ضلع سے آئے ایک معمر شخص نے وزیر اعلیٰ سے درخواست کی کہ سرکاری زمین پر قبضہ کرلیا گیاہے۔ اسے آزاد کر ادیا جائے۔ وزیراعلیٰ نے متعلقہ محکموں کو مناسب کارروائی کرنے کی ہدایت دی۔