اردو

urdu

ETV Bharat / state

سائنس کے میدان میں کلام نے بھارت کو نئی بلندیوں پر پہنچایا- چندریکا یادو

ریاست بہار کے ضلع ہیڈ کوارٹر مدھے پورہ میں نیا نگر واقع مایا ودیا نیکتن اسکول کیمپس میں بھارات رتن ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام کی یوم پیدائش بڑے ہی دھوم دھام سے منائی گئی۔

By

Published : Oct 16, 2019, 6:34 PM IST

سائنس کے میدان میں کلام نے بھارت کو ایک نئی اونچائی بخشی- چندریکا یادو

پروگرام میں بچوں نے ڈاکٹر کلام کی زندگی کے کردار سے متعلق مختلف پہلوؤں کو پیش کیا۔ طلبہ و طالبات نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر کلام نے بھارت کو طاقتور بنانے میں نمایاں کردار ادا کیا ہے۔
اس موقع پر افتتاحی خطاب میں اسکول کے ڈائریکٹر و اسکول ایسوسی ایشن کے ضلع سکریٹری چندریکا یادو نے کہا کہ بھات رتن ڈاکٹر کلام سائنس کے میدان میں بھارت کے انمول ورثہ کے طور پر تھے۔ وہ دنیا کی طاقتور اقوام بھارت کے قیام میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
اپنی سادگی کے لیے مشہور کلام نے صدر جمہوریہ کی شکل میں عوام سے جو رشتہ قائم کیا تھا وہ ہمیشہ عوام کے دلوں میں زندہ رہیں گی۔ انہوں نے طلبہ سے اپیل کی کہ وہ میجائل مین عبدالکلام کی زندگی سے سبق حاصل کریں۔ انہوں نے کہا کہ ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ ان کے ادھورے خوابوں کو پورا کریں۔ اس دوران ایک ویڈیو دکھا کر بچوں کو ان کے زندگی کے سفر کے بارے میں بتایا گیا۔

بھارات رتن ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام کی یوم پیدائش بڑے ہی دھوم دھام سے منائی گئی
اس موقع پر اسکول کے ڈپٹی پرنسپل مدن کمار، کنٹرولر امتحانات کرشن کمار، میڈیا انچارج ہرش وردھن سنگھ راٹھور، محمد رضوان، ورشا دھیچی، ہمانشو کمار، آلوک کمار، چندر شیکھر جھا، پروین کمار وغیرہ موجود تھے۔ پروگرام کا انعقاد طالب علم سونم آزاد نے کیا۔وہیں دوسری طرف ضلع کے سنگھشور بلاک کے ٹھاکر واڑی میں اے آئی ایس ایف بلاک یونٹ کے ذریعہ بھارت رتن ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام کی یوم پیدائش پورے جوش و خروش کے ساتھ منائی گئی۔ بلاک یونٹ کے صدر آشیش کمار کی زیر صدارت منعقد پروگرام میں ڈاکٹر کلام کی تصویر پر چادر اور پھول پیش کر کے انہیں خراج تحسین پیش کیا گیا۔ اس موقع پر افتتاحی خطاب میں اے آئی ایس ایف کے نیشنل کونسل ممبر و یونیورسٹی انچارج ہرش وردھن سنگھ راٹھور نے کہا کہ ڈاکٹر کلام ذہانت سے مالا مال تھے۔ ان کے بنائے گئے میزائلوں نے بھارت کو دنیا کا طاقتور ملک بنا دیا۔ وہ بھارت کے اعلی سائنسدان تھے اور وہ لوگوں کے مقبول صدر بھی تھے۔ جب جب ملک میں ہندو مسلم اتحاد پر بحران آیا تو ڈاکٹر کلام ان دونوں جماعتوں کو اتحاد کا آئینہ دکھاتے ہوئے نظر آئیں گے۔اپنے خطاب میں راٹھور نے کہا کہ ان کی سادگی بھری زندگی اور پلیٹ فارم پر اخبار بیچنے سے صدر جمہوریہ تک کا سفر ہمیشہ نوجوانوں کو زندگی کے اندھیرے میں روشنی دینے کا کام کرے گا۔

میزائل مین کے اقوال ہمیشہ یاد رہیں گے

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے اے آئی ایس ایف کے ریاستی کونسل کے ممبر سوربھ کمار نے کہا کہ ڈاکٹر کلام نے بھارت کو 2020 تک عالمی سطح پر ایک ترقی یافتہ ملک بنانے کا خواب دیکھا تھا۔ ہم طلباء نوجوانوں کو انکے ادھورے خوابوں کو پورا کرنے کے لیے پرعزم رہنے کی ضرورت ہے۔
پروگرام کی نظامت کرتے ہوئے تنظیم کے بلاک سکریٹری دیپانشو سنگھ نے کہا کہ اے آئی ایس ایف بھارت کی ورثہ کی صلاحیتوں کے نظریات کو فروغ دینے کے لیے ہمیشہ تیار رہا ہے۔ پروگرام کی صدارت کرتے ہوئے آشیش کمار نے کہا کہ اس پروگرام کا بنیادی مقصد ڈاکٹر کلام کو یاد رکھنا ہے۔
اس موقع پر پنکج بھگت، جتیندر کمار منا، سنجیو، رنجیت، وی ان، سمن، گڈو، سونو، رنجیت، فخر، سوربھ، مہارت، دانش، سمیر، ارمان، بنٹی، ساجن، مونو درگیش، جتیندر، چندن، راہل سمیت دیگر طلبہ موجود تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details