اردو

urdu

ETV Bharat / state

سیوان: چھوٹے بھائی کے ہاتھوں بڑے بھائی کا قتل

بہار میں سیوان ضلع کے مہاراج گنج تھانہ علاقہ میں گھریلو تنازع میں ایک شخص نے اپنے بڑے بھائی کا قتل کر دیا ۔

By

Published : Jul 15, 2020, 7:05 PM IST

سیوان میں چھوٹے بھائی نے بڑے بھائی کا کیا قتل
سیوان میں چھوٹے بھائی نے بڑے بھائی کا کیا قتل

پولیس ذرائع نے بدھ کو یہاں بتایاکہ جگراہا گاﺅں باشندہ اکچھے لال رام (28) اور اس کے چھوٹے بھائی چھوٹے لال رام کے مابین منگل کی رات کسی بات کی وجہ سے تنازعہ ہو گیا ۔ اس کے بعد چھوٹے لال رام نے اپنے بڑے بھائی کا چاقو مار کر قتل کر دیا اور فرار ہو گیا ۔

ذرائع نے بتایاکہ پوسٹ مارٹم کرائے جانے کے بعد پولیس نے لاش اہل خانہ کو سونپ دی ہے ۔ ا س سلسلے میں متعلقہ تھانے میں ایف آئی آر درج کرکے پولیس ملزم کی گرفتاری کیلئے چھاپے ماری کر رہی ہے ۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details