نوگچھیا کے سب ڈویژنل افسرمکیش کمار نے بتایا کہ موٹر سائیکل پر سوار چار نوجوان کل دیر رات وشو پوریا گاﺅں سے کالی پوجا دیکھ کر موٹر سائیکل سے رنگرا تھانہ علاقہ کے بھوانی پور گاﺅں واقع اپنے گھر لوٹ رہے تھے۔
سڑک حادثے میں چار افراد ہلاک
بہار کے بھاگلپور ضلع میں ایک سڑک حادثہ پیش آیا جس کے دوران چار افراد ہلاک ہوئے ۔
سڑک حادثے میں چار افراد ہلاک
اسی دوران امبھو گاﺅں کے نزدیک نیشنل ہائی وے نمبر 31 پر نامعلوم گاڑی نے موٹرسائیکل میں ٹکر مار دی ۔ اس حادثہ میں دو نوجوانوںکی موقع پرہی موت ہوگئی جبکہ دو دیگر شدید طور سے زخمی ہو گئے ۔
کمار نے بتایاکہ 'زخمیوں کو بھاگلپور میڈیکل کالج اسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں علاج کے دوران ان کی موت ہوگئی ۔ مرنے والوں کی شناخت گڈوکمار (20) ، پریت کمار (19) ، متھن کمار (24) اور دھیرج پاسوان (25) کے طور پر کی گئی ہے ۔ لاشیںپوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دی گئی ہے'۔