ریاست بہار کے ضلع دربھنگہ میں شہریت ترمیمی قانون ، این پی آر اور این آر سی کے خلاف احتجاج جا ری ہے۔ اس میدان میں ہزاروں کی تعداد میں لوگ پہنچے۔
دربھنگہ:سی اے اے کے احتجاج میں عمران پرتاپ گڑھی کا خطاب وہیں اس جلسے کو خطاب کرنے کے لئے معروف نوجوان شاعر عمران پرتاپ گڑھی اور سی پی آئی ایم ایل کی پولت بیورو رکن کویتا کرسنن پہنچی۔
اس سخت سردی میں صبح سے کہرا چھایا ہوا تھا پھر بھی ہزاروں کی تعداد میں لوگ اس جلسے میں پہنچے۔
عمران پرتاپ گڑھی اور کویتا کرسنن کو سننے کے لیے لوگ بیچین نظر آئے، جلسے کو سب سے پہلے کویتا کرسنن نے اس کے بعد آخر میں شاعر عمران پرتاپ گڑھی نے خطاب کیا۔
وہیں شہریت ترمیمی قانون اور این آر سی کے خلاف منعقد جلسے میں بائیں بازو کی جماعتوں کے کئی رہنما موجود تھے۔
مزید پڑھیں:'بھارت امن وامان کا خواہاں ہے'
وہیں آر جے ڈی کے رکن اسمبلی شاہین بھی موجود رہے، اس بھیڑ کو خطاب کرتے ہوئے شاعر عمران پرتاپ گڑھی نے مرکزی حکومت پر کئ سوال کھڑے کئے اور موجود عوام کو بیدار بھی کیا۔