اردو

urdu

ETV Bharat / state

Crackers Ban صوتی اور فضائی آلودگی کرنے والے پٹاخوں کا استعمال کرنے پر پابندی - عوام الناس کے جان و مال کی تحفظ

ڈی ایم ڈاکٹر تیاگ راجن ایس ایم کی جانب سے جان و مال کی حفاظت اور ماحولیات کی آلودگی کے پیش نظر غیر قانونی پٹاخے بنانے والے اور فروخت کرنے والی دکانوں پر کڑی نظر رکھنے کی ہدایت دی گئی ہے Ban Crackers

صوتی اور فضائی آلودگی کرنے والے پٹاخوں کا استعمال کرنے پر پابندی
صوتی اور فضائی آلودگی کرنے والے پٹاخوں کا استعمال کرنے پر پابندی

By

Published : Oct 22, 2022, 5:21 PM IST

گیا: ضلع گیا میں دیوالی کے پیش نظر عوام الناس کے جان و مال کی تحفظ کے لئے پٹاخوں کو بنانے ذخیر اندوزی اور فروخت کرنے کے حوالے سے ضلع مجسٹریٹ ڈاکٹر تیاگ راجن ایس ایم نے گائیڈ لائن جاری کیا ہے ۔Imposed Banned Noise And Air Pollution Cracker In Gaya جاری گائیڈ لائن کے مطابق جان و مال کی حفاظت اور ماحولیات کی آلودگی کے پیش نظر غیر قانونی پٹاخے بنانے اور فروخت کرنے پر پابندی لگائی گئی ہے پٹاخوں کی فروخت صرف لائسنس یافتہ پٹاخہ فروش ہہ کر سکتے ہیں ان کے ذریعے سے ہی پٹا فروخت کیے جائیں گے ، وہی پٹاخے فروخت کرنے کی اجازت ہے جو سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق ہوں ۔

انتظامیہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ پرسکون علاقے جیسے ہسپتال تعلیمی ادارے عدالتیں بائیولوجیکل پارک آنگن باڑی پنچایت بھون کے دائرے میں پٹاخے جلانا ممنوع ہے پٹاخوں کا استعمال رات آٹھ سے دس بجے کے درمیان کیا جاسکتا ہے

ڈی ایم کی ہدایت کے بعد آج صدر ایس ڈی او اندرویر کمار نے اپنے حلقہ کے سبھی تھانہ انچارج کے ساتھ میٹنگ کرکے ہدایت دی ہے کہ وہ اپنے اپنے حلقوں میں بغیر لائسنسی پٹاخے کی دوکانوں پر کاروائی کریں ، سختی کے ساتھ اس پر عمل کریں اور جہاں تیز آواز اور دھنویں والے پٹاخے فروخت ہورہے ہیں ان پر کاروائی کریں۔ساتھ ہی اپیل کی گئی ہے احتیاط کے ساتھ پٹاخے پھوڑے جائیں موم بتیوں ، چرخوں ، بجلی کے تاروکھمبوں ، پٹرول اور ان مقامات پر جہاں چنگاری سے آگ بھڑک سکتی ہے وہاں پر ہرگز پٹاخے نہیں پھوڑے جائیںImposed Banned Noise And Air Pollution Cracker In Gaya

ABOUT THE AUTHOR

...view details