ضلع میں شراب اسمگلنگ کرنے کے معاملات میں کوئی کمی ہوتی نظر نہیں آرہی ہے، ہولی کے تہوار سے قبل پولیس کاررائی میں تقریباً 70 روپئے مالیت سے زائد کی شرابب ضبط کی گئی ہے۔
مزید یہ کہ شراب کے اسمگلنگ کے لیے استعمال کی جانے والی درجنوں لگزری گاڑیوں کے ساتھ ساتھ چار بڑے ٹرک بھی ضبط کیے گئے ہیں۔
حالانکہ اس معاملے میں پولیس نے تین درجن سے زائد افراد کو گرفتار کیا ہے لیکن پھر بھی شراب اسمگلنگ کے معاملات میں کوئی کمی ہوتی نظر نہیں آرہی ہے۔
کیمور میں لاکھوں کی انگریزی شراب ضبط ایک بار پھر چیک پوسٹ کے پاس اکساٸز انسپکٹر نرنجن کمار کی قیادت میں تلاشی مہم چلائی گئی جس میں ایک لاکھ روپئے مالیت سے زائد کی انگریزی شراب اور ایک مہنگی لگذری گاڑی برآمد کی گئی۔
اس تعلق سے پولیس نے بتایا کہ پولیس اہلکاروں نے جب گاڑی کو روکنے کی کوشش کی تو گاڑی ڈرائیور نے گاڑی کو نہ روکتے ہوئے ناکہ بندی عبور کرنے کی کوشش کی لیکن پولیس نے بھی بروقت مستعدی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پٹنہ کے رہنے والے ملزم سنجئے سنگھ کو گرفت میں لے لیا۔