کشواہا نے راشٹریہ جنتا دل مہا گٹھ بندھن کے سبھی حلیف جماعتوں کی موجود گی میں یہاں کانگریس صدر دفتر صداقت آشرم میں منعقدہ پریس کانفرنس میں کہا کہ 'ملک ابھی خطرناک دور سے گذر رہا ہے۔'
جمہوریت کا گلا گھونٹ دیا گیا ہے اور عوام اور اپوزیشن کی آواز کو دبانے کیلئے ہر طرح کا ہتھکنڈہ اپنایا جا رہا ہے جس سے ملک میں تانا شاہی کا ماحول بنا ہوا ہے۔
سابق مرکزی وزیر نے کہا کہ 'جولوگ بی جے پی کے موافق میں باتیں نہیں کرتے ان پر کارروائی کی جارہی ہے۔'
بہار حکومت پر نکتہ چینی - این ڈی اے حکومت میں تانا شاہی کا ماحول
بہار میں مہاگٹھ بندھن کے حلیف راشٹریہ لوک سمتا پارٹی کے صدر اور سابق مرکزی وزیر اوپندر کشواہا نے آج کہا کہ 'مرکز کی بھارتیہ جنتا پارٹی کی قیادت والی این ڈی اے حکومت کی مدت کار میں حکومت مخالف آواز کو دبانے کی کوشش کی جارہی ہے اور اس کے لیے اپنائے گئے ہتھکنڈوں سے ملک میں تانا شاہی کا ماحول بنا ہوا ہے۔'
![بہار حکومت پر نکتہ چینی](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/768-512-4451767-thumbnail-3x2-uuu.jpg)
این ڈی اے حکومت میں تانا شاہی کا ماحول
آئندہ بارہ اکتوبر کو عظیم سماجی رہنما ڈاکٹر رام منوہر لوہیا کی برسی پر دا الحکومت پٹنہ کے باپو سبھا گرہ میں ایک پروگرام کا انعقاد کیا گیا ہے۔
Last Updated : Sep 30, 2019, 6:49 PM IST