اردو

urdu

ETV Bharat / state

Covid Awareness Programmes: امارت شرعیہ نے کووڈ 19 کی تیسری لہر کو دیکھتے ہوئے بیداری مہم کا آغاز کیا

مولانا قاضی انظار عالم قاسمی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ' نبی کریم صلی اللہ علیہ و سلم نے ایمان کے بعد سب سے بڑی نعمت صحت کو بتایا ہےProphet Muhammad Quotes on Health, Health is The Biggest Gift in a Human، تو ہم سب کو اپنی صحت کی حفاظت کرنی چاہیے اور اس کے لیے علاج و معالجہ کی طرف توجہ دینی چاہیے۔ ویکسین ہماری صحت کی حفاظت کے لیے ہے، اس لیے ہم سب کے لیے ضروری ہے کہ ہم خود بھی ویکسین لیں اور دوسروں کو بھی لینے کی ترغیب دیں۔'

journalists
امارت شرعیہ نے کووڈ 19 کی تیسری لہر کو دیکھتے ہوئے بیداری مہم کا آغاز کیا

By

Published : Jan 5, 2022, 4:35 PM IST

امارت شرعیہ بہار اڈیشہ و جھارکھنڈ کی اہمیت دینی اور شرعی ہونے کے ساتھ ساتھ ملی اور رفاہی بھی ہے، ملک میں کورونا کی تیسری لہرکو دیکھتے ہوئے امارت شرعیہ کے امیر شریعت مولانا احمد ولی فیصل رحمانی کی ہدایت پر آج امارت شرعیہ کے کانفرنس ہال میں اہل علم و دانشور حضرات کی اہم نشست منعقد ہوئی جس میں قائم مقام ناظم مولانا شبلی قاسمی نے کہا کہ امیر شریعت نے یہ فیصلہ لیا ہے کہ اومیکرون کے خطرات کو دیکھتے ہوئے اور اس وبا سے قبل از وقت لوگوں میں Covid Awareness Programmes بیداری پیدا کرنے کے لیے ایک مہم چلائے گی۔ امارت کے اس فیصلے کا موجود تمام لوگوں نے خیر مقدم کرتے ہوئے اس مہم میں ہر طرح کا تعاون دینے کا وعدہ کیا۔

ویڈیو
کانفرنس ہال میں منعقد پروگرام کی صدارت قاضی شریعت مولانا قاضی انظار عالم قاسمی نے کی جبکہ مہمان خصوصی کی حیثیت مقامی ایم ایل اے گوپال روی داس، پھلواری شریف نگر پریشد کے چیئرمین آفتاب عالم، بی ڈی او مکیش کمار، مقامی تھانہ کے ایس ایچ او رفیق الرحمن سمیت امارت شرعیہ کے تمام ذمہ داران، مقامی ڈاکٹرز اور طلباء بھی شریک ہوئے۔ صدارتی خطاب میں قاضی شریعت مولانا قاضی انظار عالم قاسمی نے کہا اللہ نے اگر کوئی مرض پیدا کیا ہے تو اس کی دوائی بھی بنائی ہے، کورونا ایک نہایت خطرناک وبا ہے، اس سے بچنے کے لیے ویکسین لینا نہایت ضروری ہے، یہ خود بھی لیں اور دوسروں کو بھی بیدار کریں۔


پروگرام کے بعد پھلواری شریف کے اے ایس پی منیش کمار اور قائم مقام ناظم مولانا شبلی قاسمی نے سڑکوں پر ماسک بھی تقسیم کر لوگوں کو ایک پیغام دیا اور کورونا وبا سے بچنے کی اپیل کی۔

اس موقع پر امارت شرعیہ کے قائم مقام ناظم مولانا شبلی قاسمی نے کہاکہ امارت شرعیہ ہر مصیبت میں عوام کے شانہ بشانہ کھڑی رہتی ہے، اس سے قبل بھی لاک ڈاؤن میں ہم لوگوں نے کیی کام کیے اور اب باضابطہ لوگوں میں بیداری پیدا کریں گے۔'

اے ایس پی منیش کمار نے امارت شرعیہ کے اس پہل کی تعریف کرتے ہوئے کہاکہ امارت شرعیہ کی آواز ملک بھر میں سنی جاتی ہے، تین ریاستوں میں سیدھے طور پر اثر انداز ہے۔ امارت شرعیہ اس مہم کو آگے لیکر بڑھی تو لوگوں میں ایک اچھا پیغام جائے گا اور مقامی انتظامیہ بھی امارت شرعیہ کے اس مہم میں مکمل تعاون کرے گی۔ مقامی ایم ایل اے گوپال روی داس نے کہاکہ امارت شرعیہ اپنے قیام کے بعد سے ہی ہر دھرم برادری میں انسانیت کو سامنے رکھتے ہوئے فلاحی کام کرتی ہے۔ ریاستی حکومت کو چاہیے کہ اس وبا میں جہاں جہاں ویکسین کی کمی ہے اسے پورا کرے۔'



عوام میں بیداری پیدا کرنے کے لیے امارت شرعیہ کا اٹھایا گیا قدم دیر سے ہی سہی مگر ایک قابل تحسین قدم ہے۔ امارت شرعیہ کا جتنا حلقہ وسیع ہے اس سے اندازہ ہوتا ہے کہ امارت شرعیہ کے اس اقدام کے مثبت نتائج سامنے آئیں گے۔'

مزید پڑھیں:

ABOUT THE AUTHOR

...view details