اردو

urdu

ETV Bharat / state

امارت شرعیہ نے بڑے پیمانہ پر طبی خدمات انجام دیں: اشفاق کریم - رکن راجیہ سبھا اور الکریم یونیورسٹی کے چیئرمین احمد اشفاق

بہار کے پٹنہ میں واقع امارت شرعیہ کے مرکزی دفتر میں مولانا سجاد میموریل ہاسپیٹل کے ڈینٹل او پی ڈی میں نئی ڈینٹل چیئر کا اضافہ کیا گیا جس کا افتتاح رکن راجیہ سبھا اور الکریم یونیورسٹی کے چیئرمین احمد اشفاق کریم کے ہاتھوں عمل میں آیا۔

امارت شرعیہ نے بڑے پیمانہ پر طبی خدمات انجام دیں: اشفاق کریم
امارت شرعیہ نے بڑے پیمانہ پر طبی خدمات انجام دیں: اشفاق کریم

By

Published : Jul 11, 2021, 10:35 PM IST

پٹنہ میں امارت شرعیہ کی جانب سے دینی سرگرمیوں کے علاوہ رفاہی کاموں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ امارت شریعہ نے بہار، جھارکھنڈ، اڈیسہ اور بنگال میں وسیع پیمانہ پر طبی خدمات انجام دی ہیں جبکہ یہ سلسلہ تیزی کے ساتھ جاری ہے اور کئی ریاستوں میں غریبوں کے علاج کے لیے اسپتال بنائے جارہے ہیں۔

امارت شرعیہ نے بڑے پیمانہ پر طبی خدمات انجام دیں: اشفاق کریم

آج امارت شرعیہ کے مرکزی دفتر میں مولانا سجاد میموریل اسپتال کے ڈینٹل او پی ڈی میں ایک نئی ڈینٹل چیئر کا اضافہ کیا گیا اور گیس کنسنٹریٹر کا بھی نظم کیا گیا جس کا افتتاح رکن راجیہ سبھا احمد اشفاق کریم نے کیا۔

یہ بھی پڑھیں: مدرسہ بورڈ کے چیئرمین نے کووڈ ویکسین بیداری رتھ کو ہری جھنڈی دکھائی

اس موقع پر آر جے ڈی کے رہنما و الکریم یونیورسٹی کے چیئرمین احمد اشفاق کریم نے بتایا کہ امارت شرعیہ کی جانب سے بڑے پیمانہ پر رفاہی کام انجام دیئے جارہے ہیں۔ صحت کے شعبہ میں امارت شریعہ نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ مولانا سجاد میموریل اسپتال میں بلاتفریق مذہب وملت غریبوں کا مفت علاج کیا جاتا ہے۔ آج ڈینٹل او پی ڈی میں چوتھی ڈینٹل چیر کا اضافہ کیا گیا ہے۔ ساتھ ہی یہاں آنے والے غریب مریضوں کے لیے 10 آکسیجن کنسنٹریٹر کا بھی انتظام کیا گیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details