پٹنہ: مارت شرعیہ بہار اڈیشہ و جھارکھنڈ کے نائب امیر شریعت مولانا شمشاد رحمانی قاسمی نے ای ٹی وی بھارت سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ رمضان المبارک کا مہینہ جہاں عبادات، ذکر و اذکار اور رب کو راضی کرنے کا مہینہ ہے وہیں اس مہینے میں کچھ خاص ایسی چیزیں ہیں جس کا ادا کرنا ہر مسلمان صاحب نصاب پر واجب ہے۔ انہیں میں سے ایک ہے صدقۂ فطر اور زکوٰۃ کے بارے میں کہا گیا ہے۔
نائب امیر شریعت مولانا شمشاد رحمانی قاسمی نے کہاکہ رمضان المبارک میں اس سے بہتر کوئی صدقہ نہیں۔ اس لئے لازم ہے ہر مسلمان جو صاحب نصاب ہیں وہ اپنے تمام اہل و عیال یہاں تک کہ نابالغ بچے کا بھی صدقۂ فطر نکالیں، جو لوگ عید کی نماز سے قبل تک صدقۂ فطر ادا نہ کرے ایسے لوگوں کے بارے میں کہا گیا ہے کہ وہ عیدگاہ کے قریب بھی نہ جائیں۔
انہوں نے کہا کہ ہر سال کی طرح امسال بھی امارت شرعیہ بہار اڈیشہ و جھارکھنڈ کی جانب سے صدقۂ فطر فی کس کم از کم 60 روپے ادا کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صدقۂ فطر کی مقدار فی کس نصف صاع گیہوں، ایک صاع کھجور، کشمش، پنیر اور ایک صاع جو ہے، نصف صاع موجودہ رائج وزن کے اعتبار سے ایک کیلو چھ سو بانوے گرام کے برابر ہوتا ہے، اور ایک صاع تین کیلو تین سو چوراسی گرام کے برابر ہوتا ہے۔ اس لئے جو مسلمان صاحب نصاب ہیں اور صدقۂ فطر میں گیہوں، کھجور، کشمش، پنیر یا جو نکالنا چاہتا ہے۔