لاک ڈاون کے دوران ریاست بہار کے ضلع کیمور میں پولیس نے کارروائی کے دوران دیسی شراب کی غیر قانونی فیکٹری ضبط کی ہے۔
مقامی افراد کا کہنا ہے کہ لاک ڈاٶن کا فاٸدہ اٹھا کر بڑے پیمانے پر پہاڑ کی وادیوں اور گھنے جنگل میں یہ کاروبار خوب پھل پھول رہا ہے۔
دوسری جانب مسلسل مل رہی شکایت پرایس پی دلنواز احمد بھی بڑی مستعدی سےنظر رکھے ہوۓ ہیں ۔
یہی وجہ ہے کہ لاک ڈاٶن کے دوران پہاڑی علاقوں میں بڑے پیمانے پر شراب کی فیکٹری بنا کر اس سے دیشی شراب بنانے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔
کیمور پہاڑی پر دیسی مہوا سے شراب بنائی جارہی ہے جو روزانہ بے نقاب ہوتی جارہی ہے۔