بہار کے ضلع گیا میں اوقاف کمیٹی کی جانب سے آج ایک میٹنگ Waqf committee meeting in Gaya کا انعقاد کیا گیا جس میں وقف املاک کے تحفظ اور اس کی ترقی کیلئے کام کرنے پر زور دیا گیا ساتھ ہی مقامی کمیٹی کے ساتھ درپیش مسائل کو حل کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔
اس دوران گیا ضلع میں وقف املاک کو خرد برد ہونے سے بچانے کو لیکر ایک لائحۂ عمل تیار کیا گیا جس کے تحت برسوں سے جو لوگ وقف کے املاک پر قابض ہیں ان پر کارروائی کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔