اردو

urdu

ETV Bharat / state

کیمور: غیر قانونی اسلحہ فیکٹری کا پردہ فاش، چار گرفتار - مکان کو سیز کر دیا

کیمور پولیس نے علاقے میں چل رہے غیر قانونی اسلحہ فیکٹری کا پردہ فاش کیا ہے اور اس معاملے میں پولیس نے چار افراد کو گرفتار کیا ہے۔ یہ لوگ پہلے بھی جیل جاچکے ہیں۔ اس معاملے میں مزید تفتیش جاری ہے۔

illegal arms factory uncovered, four arrested in kaimur bihar
غیر قانونی اسلحہ فیکٹری کا پردہ فاش

By

Published : Nov 30, 2020, 7:49 PM IST

ریاست بہار کے ضلع کیمور کے چین پور تھانہ علاقہ میں بڑے پیمانے پر کئی مہینہ سے اسلحہ بنانے کا کاروبار چل رہا تھا۔ لیکن اس کی جانکاری نہ ہی مقامی چوکیدار کو ہوئی اور نہ ہی پولیس محکمہ کو ہوئی۔ پورے معاملے کا خلاصہ تب ہوا جب ایس پی دلنواز احمد کی ہدایت پر چین پور پولیس گاڑیوں کی چیکنگ کر رہی تھی۔ تبھی ایک موٹرسائیکل پر سوار تین شخص پولیس کو دیکھ کر فرار ہونے کی کوشش کرنے لگے۔

غیر قانونی اسلحہ فیکٹری کا پردہ فاش

پولیس کو ان کی کارگردگی مشکوک لگی۔ تبھی جانچ میں لگی پولیس نے ان کو دوڑا کر پکڑا اور اپنے قبضہ میں لے لیا۔ تفتیش کے دوران تینوں کے پاس سے اسلحہ برآمد ہوا۔

پولیس نے جب سختی سے تفتیش کی تو ایک بڑے معاملے کا خلاصہ ہوا۔ ساتھ ہی نشاندہی پر جب پولیس چین پور کے تیروئی گاٶں پہنچی تو مقامی رہائشی رام دلار شرما کے گھر میں اسلحوں کا ذخیرہ دیکھ کر ہوش اڑ گئے۔

غیر قانونی اسلحہ فیکٹری کا پردہ فاش

پولیس نے اسلحہ بنانے والے سامان سمیت بڑی تعداد میں اسلحوں کو ضبط کر مکان کو سیز کر دیا ہے۔ ساتھ ہی پولیس کے گرفت میں آئے رام دلار شرما موضع تیروئی کے بتائے جارہے ہیں جبکہ ظالم رام، سنجے کھروار، انل کھروار بھبھوا کے مقامی رہائشی بتائے گئے ہیں۔

اس تعلق سے ایس پی دلنواز احمد نے بتایا کہ جیسے ہی چین پور شاہرہ پر چیکنگ کے دوران موٹرسائیکل پر سوار تین لوگ آئے اور پولیس کو دیکھتے ہی بھاگنے لگے۔ تبھی پولیس نے انہیں دوڑا کر پکڑلیا۔ پکڑے گئے سبھی مجرم ہیں جو پہلے بھی کئی معاملے میں جیل جاچکے ہیں۔

گرفتار ملزمین سے پوچھ گچھ سختی سے کی گئی تو ان کے پاس سے اسلحہ برآمد ہوئے۔ اس کے بعد گرفتار رام دلار شرما کی نشاندہی پر جب اس کے گھر پر چھاپہ ماری کی گٸ تو منی گن فیکٹری کا خلاصہ ہوا۔

یہ بھی پڑھیں: 'کسانوں کی یہ تحریک ملک کا دوسرا شاہین باغ بننے جا رہی ہے'

پولس نے موقع سے اسلحہ بنانے والے سامان سمیت بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد کیا ہے۔

انہوں نے بتایا کی اسلحہ و اس کے سامان کو ضبط کرلیا گیا ہے۔ ساتھ ہی مکان کو سیز کر دیا گیا۔ انہوں نے بتایا کی گرفتار سبھی لوگوں کو جیل بھج دیا گیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details