ریاست بہار کے ضلع کیمور میں اترپردیش سے بہار غیر قانونی طور پر لائی جارہی کثیر مقدار میں غیر قانونی شراب بہار پولیس نے ضبط کرلیا ہے۔
واضح رہے کہ چاول لدے ٹرک میں بڑی مقدار میں شراب کو محکمہ اکسائز نے چیک پوسٹ پر روک کر شراب کو ضبط کرلیا گیا۔
ایسا مانا جارہا ہے اتنی بڑی مقدار میں شراب الیکشن کے پیش نظر لے جائی جارہی تھی، تاہم محکمہ اکسائز نے یہ کاروائی صبح کے چھ بجے کے قریب کی۔
الیکشن کے پیش نظر محکمہ اکسائز کی ایک ٹیم ضلع کے چیک پوسٹ کے پاس جانچ کے لیے پہنچی، اسی وقت مختلف گاڑیوں کی چیکنگ کی جارہی تھی، دریں اثنا اترپردیش کی جانب سے بہار کی طرف ایک ہریانا ٹرک کو جانچ کے لیے روکا گیا، جس میں چاول بھرا ہوا تھا۔