ریاست بہار میں رواں سال ہونے والے اسمبلی انتخابات کے مدنظر آج پورنیہ کمشنری کے آئی جی ونود کمار ارریہ پہنچے اور اعلیٰ افسران کے ساتھ حالات کا جائزہ لیا۔
ارریہ پہنچنے کے بعد آئی جی سب پہلے نگر تھانہ پہنچے جہاں انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ بعد ازاں نگر تھانہ ارریہ ایس پی دھورت سائلی، ایس ڈی پی او پشکر کمار و دیگر افسران کے ساتھ مل کر ضلع میں چل رہے نظم و نسق کا جائزہ لیا۔
ارریہ: پورنیہ کمشنری کے آئی جی نے حالات کا جائزہ لیا میٹنگ میں اس سال ہونے والے اسمبلی انتخاب کے مدنظر پولیس اہلکاروں کو الرٹ رہنے کا ہدایت دی گئی۔ ساتھ ہی فرار ملزم کو جلد از جلد گرفتار کرنے کا حکم دیا گیا۔
اس موقع پر آئی جی ونود کمار نے کہا کہ 'اس بات کا خیال رکھیں کہ یہ انتخابی سال ہے، جتنے بھی وارنٹی اب تک باہر گھوم رہے ہیں انہیں فوراً گرفتار کریں، مگر اس سے دوسرے بے قصوروں کو پریشانی نہ ہو اس کا بھی خیال رکھیں۔
آئی جی نے جائزہ میٹنگ کے دوران سبھی تھانے کا ڈاٹا مکمل ہے یا نہیں اس بابت بھی معلومات حاصل کی۔
آئی جی نے کہا کہ 'انتخاب میں پولیس کا اہم کردار ہوتا ہے، انتخاب سے قبل فرار مجرموں کو پکڑنے سے لے کر بوتھ لیول کی حفاظت تک کی ساری ذمہ داری پولیس کے کاندھوں پر ہوتی ہے، ایسے میں تمام تھانوں کے صدور الرٹ رہے اور انتخاب سے قبل ضروری کارروائی مکمل کر لیں۔'
وہیں آئی جی ونود کمار سے ارریہ کے تاجروں نے ملاقات کی اور شہر کے تمام چوک چوراہوں پر سی سی ٹی وی کیمرہ لگائے جانے کا مطالبہ کیا جس سے کرائم کے واردات میں کمی آئے۔
اس بابت تاجر یونین کے ضلع صدر اوم پرکاش گپتا نگر تھانہ پہنچے۔ انہوں نے آئی جی کو ایک میمورنڈم سونپ کر سی سی ٹی وی کیمرہ لگائے جانے کا مطالبہ کیا جسے آئی جی نے سنجیدگی سے لیتے ہوئے جلد سے جلد لگانے کی یقین دہانی کرائی۔