اردو

urdu

ETV Bharat / state

Ramadan 2022: دربھنگہ میں آر جے ڈی کارکنوں کی جانب سے افطار پارٹی کا اہتمام - دربھنگہ میں افطار پارٹی کا اہتمام

دربھنگہ میں منعقد افطار پارٹی میں آر جے ڈی کے سینیئر رہنما عبدالباری صدیقی نے شرکت کی، اس افطار پارٹی کا اہتمام دربھنگہ آر جے ڈی کے کارکنان کی جانب سے کیا گیا تھا۔ Iftar Party Organized in Darbhanga

افطار پارٹی کا اہتمام
افطار پارٹی کا اہتمام

By

Published : Apr 29, 2022, 8:42 AM IST

ریاست بہار کے ضلع دربھنگہ کے مدرسہ یتیم خانہ میں 28 اپریل کو آرجے ڈی کے کارکنوں کی جانب سے افطار پارٹی کا اہتمام کیا گیا، اس افطار پارٹی میں آر جے ڈی کے سینیئر رہنما اور سابق وزیر عبدالباری صدیقی، سابق رکن اسمبلی بھولا یادو، رکن اسمبلی شاہین اور حال ہی میں آر جے ڈی سے ایم ایل سی کے انتخاب میں قسمت آزمائی کرنے والے اودے شنکر یادو، معراج عالم سمیت پارٹی کارکنان نے شرکت کی۔ Iftar Party Organized in Darbhanga

افطار پارٹی کا اہتمام

واضح رہے کہ 28 اپریل کو ہی ریاستی دارالحکومت پٹنہ میں جے ڈی یو کی جانب سے بھی دعوت افطار کا اہتمام کیا گیا تھا، جس میں عبدالباری صدیقی بھی مدعو تھے، لیکن انہوں نے دربھنگہ میں منعقد دعوت افطار پارٹی میں شرکت کو ترجیح دی۔ ای ٹی وی بھارت سے بات چیت میں انہوں نے کہا کہ ہمارا ملک گنگا جمنی تہذیب کے علمبردار کے طور پر جانا جاتا ہے، یہاں کئی مذاہب کے لوگ ایک ساتھ رہتے اور بستے ہیں، ایک دوسرے کے تہوار کا احترام کرتے ہیں، اس طرح رمضان المبارک کا یہ پاک مہینہ ہے اس مہینے میں دعوت افطار کا اہتمام کیا جاتا رہا ہے جو آج بھی کیا گیا ہے، جس میں کوئی سیاسی بات نہیں تھی۔

انہوں نے کہا کہ تمام لوگوں نے یکجہتی کی مثال پیش کرتے ہوئے افطار پارٹی میں شریک ہوئے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details