بہار میں حزب اقتدار جنتادل یونائٹیڈ ( جے ڈی یو ) پارلیمانی بورڈ کے صدر اور سابق مرکزی وزیر اپندر کشواہا نے آج کہا کہ قومی جمہوری اتحاد این ڈی اے میں تال میل نہیں ہونے کی صورت میں ان کی پارٹی تنہا اپنے دم پر اتر پردیش میں اسمبلی انتخاب لڑے گی۔
کشواہا نے بدھ کو یہاں جے ڈی یو ضلع دفتر میں نامہ نگاروں سے بات چیت میں کہاکہ ان کی پارٹی نے اتر پردیش اسمبلی انتخاب کی تیاریاں شروع کر دی ہیں۔ انہوں نے بتایاکہ اتر پردیش میں این ڈی اے کے ساتھ اتحاد ہو اس کے لئے بھارتی جنتا پارٹی ( بی جے پی ) کے ساتھ بات کرے گی۔
جے ڈی یو لیڈر نے واضح کیاکہ اگر کسی وجہ سے این ڈی اے کے ساتھ اتحاد نہیں ہو پایا تو بھی ان کی پارٹی اتر پردیش میں تنہا انتخاب لڑے گی۔ انہوں نے کہاکہ بہار میں ایک بار پھر سے جے ڈی یو کو نمبر ون پارٹی بنایا جائے گا۔ تنظیم کی مضبوطی اور عام لوگوں سے سیدھے طور پر جڑنے کیلئے پارٹی کے ذریعہ ریاست گیر ” جن سنواد یاترا“ نکالی گئی ہے۔