تیجسوی یادو نے نوادہ ضلع کے سردلا میں راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) امیدوار وبھا دیوی کے حق میں منعقدہ انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی ہمیشہ خود کو ملک کا چوکیدار بتاتے ہیں لیکن ان کے وقت میں کئی صنعتکار بڑی بڑی رقمیں لیکر فرار ہوگئے۔
وزیراعظم چوکیدار تو ملک کے عوام تھانیدار: تیجسوی یادو - Tejashwi Prasad Yadav]
بہار اسمبلی میں اپوزیشن رہنما تیجسوی یادو نے بی جے پی کی چوکیدار مہم پر نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی اگر چوکیدار ہیں تو ملک کے عوام تھانیدار ہیں اور وہ اپنے ووٹوں کے ذریعے انہیں سزا دینے کا من بنا چکے ہیں۔
تیجسوی یادو
انہوں نے کہا کہ اگر وزیر اعظم چوکیدار ہیں تو ملک کے عوام تھانیدار ہیں۔ ملک کے عوام وزیر اعظم کو نہیں چھوڑے گے اور انہیں سزا ضرور دیں گے۔
آر جے ڈی رہنما نے کہا کہ مرکز کی موجودہ حکومت میں سی بی آئی، انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) جیسے آئینی ادارے بھی بی جے پی کا سیل بن کر رہ گئے ہیں۔ جو بھی بی جے پی اور مرکزی حکومت کی مخالفت کرتا ہے انہیں ان آئینی ایجنسیوں کے ذریعے سزا دی جاتی ہے۔