مانجھی نے یہاں اپنے سرکاری رہائش پر منعقدہ پریس کانفرنس میں کہاکہ مہا گٹھ بندھن کو بہتر طریقے سے چلانے کیلئے کوآرڈینیٹنگ کمیٹی بنائے جانے کے ان کے مطالبے پر ابھی تک کوئی بات نہیں بنی ہے۔
مہا گٹھ بندھن میں کوآرڈینیٹنگ کمیٹی بنانے کا وہ کئی بار سے مطالبہ کر رہے ہیں لیکن اس پر ابھی تک کوئی بھی پہل نہیں کی گئی ہے، جو قابل افسوس ہے۔
مانجھی نے کہا کہ وہ اس مسئلے کو لیکر 23 جون اور 24 جون کو مہا گٹھ بندھن کی حلیف آرجے ڈی، کانگریس، راشٹریہ لوک سمتا پارٹی ( آر ایل ایس پی) اور ویکاس شیل انسان پارٹی ( وی آئی پی ) کے لیڈران سے بات کریںگے۔
اگر اس کے بعد بھی مہاگٹھ بندھن میں کوآرڈنیٹنگ کمیٹی بنائے جانے پر اتفاق نہیں بنتا ہے تو وہ اپنا راستہ الگ کر سکتے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ 25 جون کواس معاملے پر وہ کوئی ٹھوس فیصلہ لیں گے۔ واضح رہےکہ مہا گٹھ بندھن میں آرجے ڈی صدر لالو پرساد یادو کے چھوٹےبیٹے اور اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر تیجسوی پرساد یادو کی وجہ سے کھینچ تان جاری ہے۔
لیکن ان سب کے درمیان آرجے ڈی نے یہ واضح کر دیا ہےکہ اس بار کے اسمبلی انتخاب میں مہاگٹھ بندھن کی جانب سے وزیراعلیٰ کا چہرہ تیجسوی ہی ہوںگے۔ اس پر ہم کے صدر جیتن رام مانجھی، آر ایل ایس پی سپریمو اپندر کشوا ہا اور وی آئی پی کے صدر مکیش سہنی کئی بار خفیہ اجلاس کر چکے ہیں۔