پٹنہ: نالندہ میں زہریلی شراب سے موت کے بعد بی جے پی اور جے ڈی یو کے درمیان الزامات اور جوابی الزامات کا دور جاری Clash between BJP and JDU ہے۔ سب سے پہلے بی جے پی کی جانب سے شراب بندی قانون کے حوالے سے حکومت پر سوالات اٹھائے گئے جس کے بعد جے ڈی یو نے بھی سخت لہجے میں جوابی حملہ کیا ہے۔
اسی دوران جے ڈی یو کے رکن اسمبلی سنجیو کمار نے بی جے پی کو کھلے عام بیان بازی نہ کرنے کا مشورہ دیا اور انہوں نے کہا کہ 'بہار میں شراب بندی قانون کو سختی سے لاگو کیا جا رہا ہے۔ نالندہ میں بھی پولیس کارروائی کر رہی ہے۔ ایسے میں بی جے پی لیڈر جس طرح اتحاد میں رہ کر حکومت کے خلاف بیان بازی کر رہے ہیں، یہ ٹھیک نہیں ہے۔
اس کے جواب میں بی جے پی کے ریاستی صدر سنجے جیسوال JDU Threat to BJP نے جے ڈی یو کو دھمکی آمیز انداز میں کہا کہ 'جنتا دل یونائیٹڈ کو اتحادی وصول کی پیروی کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی کے ساتھ ٹوئٹر، ٹوئٹر کھیلنا بند کر دینا چاہیے۔ اگر جے ڈی یو لیڈر وزیر اعظم کے ساتھ ٹویٹر،ٹوئٹر کھیلیں گے تو بہار کے 76 لاکھ بی جے پی کے کارکنان اس کا جواب دینا جانتے ہیں۔